گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا


انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے تقریبا 10 سال بعد اپنے نام میں موجود انگریزی کے لفظ ’جی‘ کا ڈیزائن تبدیل کردیا۔ گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے چند دن قبل گوگل کے لفظ جی کا ڈیزائن تبدیل کیا اور ترتیب وار تمام صارفین کی تمام ڈیوائسز میں لوگو جلد تبدیل ہوجائےگا۔ابتدائی طور پر گوگل کے لوگو میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کی ڈیوائسز میں تبدیلی کی گئی ہے، تاہم جلد ہی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت تمام صارفین کے لوگو بھی تبدیل ہوجائیں گے۔گوگل کے لوگو میں بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی اور لوگو کے رنگ اور فونٹ بھی پرانے لوگو اور فونٹس سے ملتے جلتے ہیں، تاہم ’جی‘ لفظ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔گوگل کا لفظ ’جی‘ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو مختلف نظر آئے گا۔ گوگل کی جانب سے لوگو کے لفظ ’جی‘ میں 10 سال بعد تبدیلی کی گئی ہے، اس سے قبل 2015 میں کمپنی نے اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا تھا۔گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اب اس کی عمر 27 سال ہوچکی ہے، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران گوگل نے متعدد بار اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا، تاہم لوگو میں بڑی نہیں بلکہ انتہائی چھوٹی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔آخری دس سال میں گوگل نے اپنے لوگو کے کلرز سمیت اپنی دوسری پروڈکٹس جیسا کہ گوگل کروم، فوٹوز، میپ، جی میل اور دوسرے پلیٹ فارمز کے لوگوز کو بھی تبدیل کیا ہے اور اب کمپنی نے گوگل کے انگریزی لفظ ’جی‘ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کردیں، تاہم ابھی تمام صارفین کی ڈیوائسز میں لفظ تبدیل نہیں ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا

گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچر متعارف

واٹس ایپ نے جدید فیچر کا اضافہ کردیا

مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے

’باتوں کے بغیر شفا کا عمل‘: گلے لگانے کا منفرد طریقہ جو ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لا سکتا ہے

ہنی ٹریپ میں پھنس کر 49 لاکھ روپے گنوانے والا نوجوان جس سے پہلی بار خاتون نے صرف 350 روپے مانگے

انڈیا میں ترکی اور آذربائیجان کے ’بائیکاٹ‘ کی بازگشت: ’انھوں نے پاکستان کا ساتھ دیا‘

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کیوں کردیا؟

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان،بیٹری لائف ہوگی بہتر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی