رونالڈو سالانہ کتنا کماتے ہیں؟ جان کرحیران ہو جائیں گے


پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بن گئے۔ فوربز میگزین نے 2025 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لگاتار تیسری مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے اتھلیٹ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو نے اس سال 27.5 کروڑ ڈالر (تقریباً 77 ارب پاکستانی روپے) کمائے، جو گزشتہ برس کے مقابلے 1.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں رونالڈو کے مقابلے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی 5ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ کمائی میں کریم بینزیما کا 8واں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کمائی کا بڑا ذریعہ النصر فٹبال کلب ہے جبکہ سوشل میڈیا پر 939 ملین فالوورز کی وجہ سے اسپانسرشپ ڈیلز، نائیک، کلینیک، اور دیگر برانڈز سے بھاری معاوضہ الگ ہے۔ ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی تفصیلات (پاکستانی روپے میں)کرسٹیانو رونالڈو- 275 ملین ڈالر (یعنی 77 ارب پاکستانی روپوں سے زائد)اسٹیفن کری- 156 ملین ڈالر (یعنی 43.68 ارب روپوں سے زائد)ٹائسن فیوری- 146 ملین ڈالر (یعنی 40.88 ارب روپوں سے زائد)ڈیک پریسکاٹ- 137 ملین ڈالر (یعنی 38.36 ارب روپوں سے زائد)لیونل میسی- 135 ملین ڈالر (یعنی 37.8 ارب روپوں سے زائد)لیبرون جیمز- 133.8 ملین ڈالر (یعنی 37.46 ارب روپوں سے زائد)کریم بنزیما- 104 ملین ملین ڈالر (یعنی 29.12 ارب روپوں سے زائد)پاکستانی کھلاڑیوں کا موازنہ:پاکستان کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بابراعظم کی سالانہ آمدنی تقریباً 2-3 ارب روپے ہے، جو عالمی سطح پر ابھی بہت پیچھے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

⁩آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ

سری لنکا کے سابق کپتان اینجلومیتھیوزکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ سیاست کی نذر، بھارت ایشیاکپ سے بھاگ گیا

ایشیا کپ سے دستبرداری، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

برطانوی فٹبالر کو یہود مخالف پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

پی سی بی کو کوچز کیلئے نئے چہروں کی تلاش، اشتہارجاری

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئے گی، پی سی بی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو1-14سے شکست

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بڑا فیصلہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ’ٹاپ ٹو‘ میں جگہ بنا لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی