کرکٹ سیاست کی نذر، بھارت ایشیاکپ سے بھاگ گیا


بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں شروع کردی، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ حالیہ انڈین ایکسپریس اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ (جس کی میزبانی خود بھارت کر رہا تھا) میں شرکت نہیں کرے گا۔بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ صدر محسن نقوی ہیں، جو نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ہیں بلکہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتی جو ایسی تنظیم کے تحت منعقد ہو جس کا سربراہ پاکستان کا وزیر ہو، ہم نے زبانی طور پر اے سی سی کو ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبرداری سے آگاہ کر دیا ہے، اور مستقبل میں بھی اے سی سی کے ایونٹس میں شرکت غیر یقینی ہے، ہم بھارتی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں۔یہ اقدام بھارت کی اس پالیسی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے کا سہرا کس کے سرآیا؟

لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

⁩آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ

سری لنکا کے سابق کپتان اینجلومیتھیوزکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ سیاست کی نذر، بھارت ایشیاکپ سے بھاگ گیا

ایشیا کپ سے دستبرداری، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

برطانوی فٹبالر کو یہود مخالف پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

پی سی بی کو کوچز کیلئے نئے چہروں کی تلاش، اشتہارجاری

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئے گی، پی سی بی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو1-14سے شکست

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بڑا فیصلہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی