پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 67 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ان کے علاوہ خواجہ نافع 51، کپتان سعود شکیل 18، دنیش چندیمل نے 17، فہیم اشرف 16، اویشکا فرنینڈو سات، ابرار احمد دو، محمد وسیم ایک اور دانش عزیز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ خرم شہزاد صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے تین جبکہ محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہٹزوگلو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان صرف چار رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ اوپنر یاسر خان 45 اور جہانزیب سلطان 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ طیب طاہر 36، شاہد عزیز 29، ہمایوں الطاف 16 اور پیٹر ہیٹزوغلو ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پوائنٹس ٹیبل پر صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز آخری نمبر پر ہے جس کی وجہ سے وہ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔یوں ملتان سلطانز کا رواں ایونٹ میں یہ آخری میچ تھا۔ ملتان سلطانز کی ٹیماس میچ میں محمد رضوان (کپتان)، جہانزیب سلطان، طیب طاہر، ہمایوں الطاف، یاسر خان، محمد عامر برکی، شاہد عزیز، پیٹر ہٹزوگلو، دلشان مدھوشنکا، محمد حسنین اور عبید شاہ ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیماس میچ میں سعود شکیل (کپتان)، اویشکا فرنینڈو، حسن نواز، محمد نافع، دنیش چندیمل، دانش عزیز، فہیم اشرف، ابرار احمد، عثمان طارق، محمد وسیم اور خرم شہزاد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے کا سہرا کس کے سرآیا؟

لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

⁩آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ

سری لنکا کے سابق کپتان اینجلومیتھیوزکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ سیاست کی نذر، بھارت ایشیاکپ سے بھاگ گیا

ایشیا کپ سے دستبرداری، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

برطانوی فٹبالر کو یہود مخالف پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

پی سی بی کو کوچز کیلئے نئے چہروں کی تلاش، اشتہارجاری

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئے گی، پی سی بی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو1-14سے شکست

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بڑا فیصلہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی