پی سی بی کو کوچز کیلئے نئے چہروں کی تلاش، اشتہارجاری


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔بیٹنگ کوچ کیلئے کم ازکم لیول ٹو کوچنگ کورس کے ساتھ 5 سالہ کا تجربہ ہونا لازمی شرط ہے، نئے بولنگ کوچ کیلئے بھی لیول ٹو کے ساتھ 5 سال کا تجربہ درکار ہوگا۔ فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول ٹو کورس سڑٹیفکیٹ کیساتھ 5 سال کا تجربہ لازمی رکھا گیا ہے، اسی طرح سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اسپورٹس سائسنز یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری اور 10 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دنوں ہیڈکوچ کے عہدے کیلئے سابق کیوی کرکٹر مائیک ہیسن کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ کو اب پاکستانی ٹیم کیلئے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچ کی تلاش ہے، جس کیلئے اُمید کی جارہی ہے کہ سابق کرکٹرز اپنی درخواستیں جمع کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) نے کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے کا سہرا کس کے سرآیا؟

لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

⁩آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ

سری لنکا کے سابق کپتان اینجلومیتھیوزکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ سیاست کی نذر، بھارت ایشیاکپ سے بھاگ گیا

ایشیا کپ سے دستبرداری، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

برطانوی فٹبالر کو یہود مخالف پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

پی سی بی کو کوچز کیلئے نئے چہروں کی تلاش، اشتہارجاری

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئے گی، پی سی بی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو1-14سے شکست

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بڑا فیصلہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی