پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر لیا ہے۔اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بنا سکی۔پشاور زلمی نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 35 کے مجموعی سکور پر محمد حارث بھی آؤٹ ہوگئے۔پشاور زلمی کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹک سکا اور صرف 53 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔اس کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور مقررہ 13 اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز ہی بناسکی۔زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ 26 رنز ڈینیئل سامس نے بنائے اوراحمد دانیال 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان مرزا نے چار، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ سکندر رضا اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ محمد نعیم 22، آصف علی 18، کشال پریرہ 17، عبداللہ شفیق پانچ، سکندر رضا چار، حارث رؤف دو رنز اور شکیب الحسن صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔WE HAVE QUALIFIED FOR THE PLAY-OFFSLahore Qalandars win against Peshawar Zalmi by 26 runs in the rain-shortened game. pic.twitter.com/ut0gQpUiIo— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) May 18, 2025پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، احمد دانیال اور ڈینیئل سامس نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس شام سات بجے شیڈول تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا جبکہ میچ کو 13 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔اس میچ کے بعد پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، یوں پشاور زلمی کا پی ایس ایل 10 میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔پشاور زلمی کی ٹیماس میچ میں محمد حارث، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، میکس برینٹ، معاذ صداقت، عبدالصمد، ڈینیئل سامس، لُوک وُڈ، محمد علی، احمد دانیال اور علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تھے۔لاہور قلندرز کی ٹیماس میچ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کشال پریرہ، سکندر رضا، آصف علی، شکیب الحسن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، سلمان مرزا اور زمان خان لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے کا سہرا کس کے سرآیا؟

لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنا لی

⁩آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ

سری لنکا کے سابق کپتان اینجلومیتھیوزکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ سیاست کی نذر، بھارت ایشیاکپ سے بھاگ گیا

ایشیا کپ سے دستبرداری، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اہم بیان آگیا

برطانوی فٹبالر کو یہود مخالف پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

پی سی بی کو کوچز کیلئے نئے چہروں کی تلاش، اشتہارجاری

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم پاکستان آئے گی، پی سی بی

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو1-14سے شکست

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بڑا فیصلہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا سفر ختم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میدان مار لیا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی