مارننگ شوکے بعد فضا علی پر تنقید کی وجہ سامنے آگی


اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی کو اپنے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہن کر پروگرام کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ فضا علی نے دو دن قبل ’24 نیوز‘ کے مارننگ شو میں بولڈ اور انتہائی باریک لباس پہنا تھا اور انہوں نے پروگرام کی ویڈیوز کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا تھا۔ ان کی جانب سے پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ٹی وی میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا اور بعض افراد نے ان کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا۔پروگرام کے دوران ان کی جانب سے کتوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے ان کے انداز اور لباس کو آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں طعنے بھی دیے کہ وہ ایک طرف پورا سال سر پر دوپٹہ رکھ کر اسلام کا درس دیتی دکھائی دیتی ہیں اور اب اس طرح کا لباس پہن لیا۔ کچھ افراد نے لکھا کہ فضا علی نے ماہ مبارک رمضان المبارک میں پورا مہینہ اسلام کا درس دیا اور اب انہوں نے ایسا لباس پہنا ہے کہ دوسروں کو بھی شرم آ رہی ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ فضا علی نے ایسا لباس پہنا ہے، جس سے جسم کے تمام اعضا نظر آ رہے ہیں، انہیں کچھ شرم کرنی چاہیے تھی۔ جہاں صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، وہیں کچھ افراد نے انہیں لباس کو بہتر کرنے کے مشورے بھی دیے کہ وہ مذکورہ لباس کو کس طرح بہتر کر سکتی تھیں۔ بعض صارفین نے انہیں عمر کا طعنہ بھی دیا اور لکھا کہ جب اداکاراؤں کی عمر بڑھنے لگتی ہے تو اس طرح کی حرکتیں کرنے لگتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مشرقی پنجاب کوانڈیا کا حصہ نہیں مانتا، افتخار ٹھاکر

شادی سے متعلق منشا پاشا کا سنسنی خیزانکشاف

وسیم بادامی کی پاکستانی فنکاروں پر’افسوس’ کیوجہ سامنے آ گئی

مارننگ شوکے بعد فضا علی پر تنقید کی وجہ سامنے آگی

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نیٹ فلکس کا مقبول شو 'ویڈنزڈے' کب ریلیز ہوگا؟

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوت کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوٹ کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

مشی خان اور رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان سے ہماری حثیت اور اہمیت ہے، عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا

اداکاروں و موسیقاروں کا جنگوں سے تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار جُھک جاتے تھے

کانز: فلم فیسٹیول کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام پر معطل کر دیا گیا

ایسے ماں باپ بڑھاپے میں اولاد کے لئے ترس جاتے ہیں۔۔ باپ کا بچے سے برا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر اقرا عزیز بھی خاموش نہ رہ سکیں

تم ایک ناکام شوہر ہو۔۔ رجب بٹ کا گھر والوں کے سامنے بیوی سے نامناسب رویہ صارفین کو آگ بگولہ کرگیا ! ویڈیو دیکھ کر لتے لے لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی