مشرقی پنجاب کوانڈیا کا حصہ نہیں مانتا، افتخار ٹھاکر


پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ کرارا جواب دیا۔ پنجابی کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ مشرقی پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتے، وہ پنجاب کے اس حصے کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔ اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو مزہ چکھانے کی بات کی اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے۔ جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔ ناپسندیدگی کا اظہار انکی مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی پنجاب کے فنکاروں، اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ بھارت میں موجود مشرقی پنجاب کو انڈیا کا حصہ نہیں مانتے۔افتخار ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں پنجاب کے باسیوں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کیوں کہ بھارت والے سکھوں کی بہادری، کامیابیوں اور ان کی وطن سے محبت سے ڈرے ہوئے ہیں۔انہوں نے بھارت کے پنجاب پر بات کرتے ہوئے اسے پنجابی زبان میں ’چڑھدا پنجاب‘ یعنی مشرقی پنجاب کہا اور خالصتان کا ذکر بھی کرتے رہے۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ وہ مشرقی پنجاب یعنی بھارت میں موجود پنجاب کو انڈیا کا حصہ نہیں مانتے، وہ اسے اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تاریخی طور پر مشرقی پنجاب اور یہاں پاکستان میں موجود پنجاب ایک ہی تھا اور آگے چل کر ایک ہی ہوجائے گا، وہ چڑھدے پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کیا نو برس بعد عامر خان ’ستارے زمین پر‘ سے بالی وُڈ میں دھاک بٹھا سکیں گے؟

مشرقی پنجاب کوانڈیا کا حصہ نہیں مانتا، افتخار ٹھاکر

شادی سے متعلق منشا پاشا کا سنسنی خیزانکشاف

وسیم بادامی کی پاکستانی فنکاروں پر’افسوس’ کیوجہ سامنے آ گئی

مارننگ شوکے بعد فضا علی پر تنقید کی وجہ سامنے آگی

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نیٹ فلکس کا مقبول شو 'ویڈنزڈے' کب ریلیز ہوگا؟

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوت کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوٹ کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

مشی خان اور رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان سے ہماری حثیت اور اہمیت ہے، عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا

اداکاروں و موسیقاروں کا جنگوں سے تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار جُھک جاتے تھے

کانز: فلم فیسٹیول کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام پر معطل کر دیا گیا

ایسے ماں باپ بڑھاپے میں اولاد کے لئے ترس جاتے ہیں۔۔ باپ کا بچے سے برا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر اقرا عزیز بھی خاموش نہ رہ سکیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی