پاکستان سے ہماری حثیت اور اہمیت ہے، عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا


سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو محبت کے سفیر قرار دینے اور ان کا جنگوں اور تنازعات سے کوئی تعلق نہیں کا بیان دینے پر تنقید کا سامنا ہے، مشی خان اور رابعہ کلثوم سمیت دیگر شخصیات نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کو جنگوں اور تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ان کا کام لڑنا نہیں، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں، ان کا کام امن اور محبت پھیلانا ہوتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے فنکاروں کو اپیل بھی کی تھی کہ وہ نفرت کے بجائے امن اور محبت پھیلائیں، ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دیں۔عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو محبت کا سفیر قرار دینے اور ان کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ بیان دینے پر مشی خان اور رابعہ کلثوم سمیت دیگر شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکارہ رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ جو فنکار اپنے ملک کے لیے کھڑے نہیں ہو سکتے، دو الفاظ نہیں بول سکتے، ایسے افراد کے لیے ’سافٹ امیج‘ اور ’محبت کے سفیر‘ متبادل الفاظ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ایسے افراد نہ جانے یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ جو طاقتور ہوتے ہیں یا جن کی بات سنی جا رہی ہوتی ہے، ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ رابعہ کلثوم نے مزید لکھا کہ ہم پاکستان کی وجہ سے حیثیت اور اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ہم پر ملک کے لیے بولنا فرض ہے، وطن سے محبت کرنا اور اس کی خاطر لڑنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کی طرح مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ اگر جنگ کی حالت میں بھی فنکار وطن کے لیے نہیں بولیں گے تو پھر کب بولیں گے؟ انہوں نے عتیقہ اوڈھو کے بیان کو بے وقوفی کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ اور کورونا کی وبا ایک جیسی نہیں، جنگ کے وقت ملک کے لیے بولنا ہم سب پر فرض ہے۔مشی خان کا کہنا تھا کہ فنکار پاکستان میں رہتے ہیں، پاکستان سے کماتے ہیں لیکن وہ ملک کے لیے بول نہیں سکتے؟ یہ کہاں کی دلیل ہے؟ انہوں نے عتیقہ اوڈھو پر بھارت اور وہاں کے فنکاروں کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ اس سے اچھا تھا کہ وہ خاموش رہتیں، کوئی بیان نہ دیتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں اور جارحیت میں 40 پاکستانی شہید ہوئے اور کہا جا رہا ہے کہ فنکار محبت کے سفیر ہوتے ہیں، اگر وہ اب بھی ملک کے لیے بات نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟ انہیں کس وقت کہا جائے کہ وہ ملک کے لیے بات کریں۔اداکاراؤں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی عتیقہ اوڈھو کو فنکاروں کے محبت کے سفیر ہونے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ملک پر مشکل وقت آنے پر وطن کے لیے لڑنا اور بولنا ہر کسی پر فرض اور قرض ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مارننگ شوکے بعد فضا علی پر تنقید کی وجہ سامنے آگی

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نیٹ فلکس کا مقبول شو 'ویڈنزڈے' کب ریلیز ہوگا؟

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوت کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوٹ کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

مشی خان اور رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان سے ہماری حثیت اور اہمیت ہے، عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا

اداکاروں و موسیقاروں کا جنگوں سے تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار جُھک جاتے تھے

کانز: فلم فیسٹیول کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام پر معطل کر دیا گیا

ایسے ماں باپ بڑھاپے میں اولاد کے لئے ترس جاتے ہیں۔۔ باپ کا بچے سے برا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر اقرا عزیز بھی خاموش نہ رہ سکیں

تم ایک ناکام شوہر ہو۔۔ رجب بٹ کا گھر والوں کے سامنے بیوی سے نامناسب رویہ صارفین کو آگ بگولہ کرگیا ! ویڈیو دیکھ کر لتے لے لئے

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار اور پروڈیوسرز جُھک جایا کرتے تھے

بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح سے اسلام کا بول بالا ہوا، جاوید شیخ

علاؤالدین کو مداحوں سےبچھڑے 42 برس بیت گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی