اداکاروں و موسیقاروں کا جنگوں سے تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو


سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، تنازعات میں ان پر تنقید نہ کی جائے، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا وکیل کسی بھی دوسرے ملک میں کام کرنے جاتا ہے تو اسے کوئی کچھ نہیں کہتا، انہیں گالیاں نہیں دی جاتیں لیکن اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے گالیاں پڑتی ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر بات کرتےہوئے کہا کہ بھارت کو شواہد کے بغیر پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں لگانے چاہیے تھے اور انہوں نے ثبوتوں کے بغیر ہی پاکستان پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سالمیت اور دفاع کی خاطر بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور پاک فوج نے بہادرانہ اور کامیاب کارروائیاں کیں، جس پر افواج خراج تحسین کے لائق ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنازع میں فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔ان کے مطابق ہر پروفیشن سے تعلق رکھنے والے فرد کو حق حاصل ہے کہ وہ کیریئر کی بہتری کے لیے دوسرے ملک جا کر کام کرے اور ہر کوئی کرتا ہے لیکن اداکاروں و موسیقاروں پر اعتراض کیا جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاروں، موسیقاروں، لکھاریوں اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد محبت کے سفیر مانے اور سمجھے جاتے ہیں، ان کا کام محبتیں اور امن پھیلانا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور خصوصی طور پر اداکاروں، موسیقاروں اور لکھاریوں میں جنگوں اور تنازعات میں نہ گھسیٹا اور لایا جائے، ان کا جنگوں میں کوئی کام نہیں۔اداکارہ کے مطابق لکھاریوں، اداکاروں و موسیقاروں کا سیاست اور تنازعات سے کوئی کام نہیں ہوتا، وہ امن، یکجہتی اور محبت کو فروغ دینے والے افراد اور سفیر ہیں۔سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ تنازعات اور جنگوں کے درمیان فنکاروں کے ساتھ ہونے والے رویے بدقسمتی ہیں، ان پر تنقید بے جا تھی، انہیں ایسے معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر پاکستان اور بھارت کے فنکاروں، اداکاروں، موسیقاروں اور لکھاریوں کو اپیل کی کہ وہ بھی جنگوں اور تنازعات کا حصہ نہ بنیں، وہ محبت اور امن کو پھیلائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس کا مقبول شو 'ویڈنزڈے' کب ریلیز ہوگا؟

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوت کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوٹ کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

مشی خان اور رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان سے ہماری حثیت اور اہمیت ہے، عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا

اداکاروں و موسیقاروں کا جنگوں سے تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار جُھک جاتے تھے

کانز: فلم فیسٹیول کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام پر معطل کر دیا گیا

ایسے ماں باپ بڑھاپے میں اولاد کے لئے ترس جاتے ہیں۔۔ باپ کا بچے سے برا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر اقرا عزیز بھی خاموش نہ رہ سکیں

تم ایک ناکام شوہر ہو۔۔ رجب بٹ کا گھر والوں کے سامنے بیوی سے نامناسب رویہ صارفین کو آگ بگولہ کرگیا ! ویڈیو دیکھ کر لتے لے لئے

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار اور پروڈیوسرز جُھک جایا کرتے تھے

بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح سے اسلام کا بول بالا ہوا، جاوید شیخ

علاؤالدین کو مداحوں سےبچھڑے 42 برس بیت گئے

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی