عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟


بالی وُڈ کے مشہور ادکار عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔طنز و مزاح سے بھرپور اس فلم کو عامر خان کی 2007 کی مشہور زمانہ فلم ’تارے زمیں پر‘ کا سیکول قرار دیا جا رہا ہے۔اداکار اس فلم کے ذریعے ایک لمبے عرصے بعد بالی وُڈ میں کم بیک کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈا‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی تھی۔منگل کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے ’ستارے زمین پر‘ کے ٹریلر کو فلم بینوں نے انگلش کامیڈی سپورٹس فلم ’چیمپئنز‘ کا ری میک قرار دیا ہے۔ ’چیمپئنز‘ ہسپانوی فلم ’کیمپئنز‘ کا انگلش ورژن تھا اور اس کی کہانی ایک ایسی باسکٹ بال ٹیم اور کوچ کے گرد گھومتی تھی جس کے کھلاڑی ذہنی امراض کا شکار خصوصی افراد پر مشتمل ہوتے ہیں۔فلم ’چیمپئنز‘ میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک چڑ چڑے اور منفی رویے والے باسکٹ بال کوچ کو اپنے سینیئر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی وجہ سے عدالت کی جانب سزا کے طور پر معاشرے کی خدمت کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔معاشرے کی خدمت کے طور پر اس سزا یافتہ کوچ کو ذہنی امراض کا شکار خصوصی افراد کی باسکٹ بال ٹیم کی تربیت کا ذمہ سونپا جاتا ہے۔فلم میں مزید دکھایا گیا ہے کہ کوچ پہلے پہل تو ان بچوں سے تنگ آجاتے ہیں تاہم بعد میں نہ صرف وہ انہیں خصوصی دلچسپی کے ساتھ کھیل سکھاتے ہیں بلکہ یہ ٹیم ایک بڑا ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب ہو جاتی ہے۔Looks like SZP is a frame-by-frame copy of the Spanish hit Campeones(2023).byu/Chai_Lijiye inBollyBlindsNGossip’چیمپئنز‘ طنز و مزاح سے بھرپور کامیڈی سپورٹس فلم ہے جسے مداحوں میں خوب پزیرائی ملی۔فلم بینوں کی جانب سے ’ستارے زمیں پر‘ کو ’چیمپئنز‘ کی ہو بہو نقل قرار دیا جا رہا ہے۔’ستارے زمین پر‘ میں عامر خان ایک چڑچڑے اور منفی رویے والے باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کا کام ذہنی امراض کا شکار خصوصی افراد کی ٹیم کی رہنمائی کرنا ہے۔فلم 20 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی ہدایتکاری آر ایس پرسنّا نے کی ہے اور اس میں 10 نئے چہرے متعارف کرائے گئے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے علاوہ آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا، اور سمرن مانگیشکر شامل ہیں جبکہ مینجینیلیا دیشمکھ بھی فلم کے ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار اور پروڈیوسرز جُھک جایا کرتے تھے

بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح سے اسلام کا بول بالا ہوا، جاوید شیخ

علاؤالدین کو مداحوں سےبچھڑے 42 برس بیت گئے

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر غائب، امیر گیلانی کا شدید ردعمل

بھارتی چھینک بھی مار دیں تو ہمارے اداکار دوڑتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔۔ ثنا عسکری نے انڈیا میں کام مانگنے والوں کو خودداری کا سبق پڑھا دیا

ماں کے لئے ایسے لہجے پر شرم آنی چاہیئے۔۔ ماؤں کے عالمی دن پر جویریہ سعود کا نامناسب رویہ لوگوں کو غصہ دلا گیا ! ویڈیو

کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف

فلم ’اُڑن کھٹولا‘ جس میں مدھوبالا نے دلیپ کمار کے ساتھ کام سے انکار کیا

یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

دادا جتنے عظیم باپ اتنا ہی بڑا غدار۔۔ اذان سمیع نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی ! صارفین عدنان سمیع پر غصہ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی