ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف


شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کا تشدد برداشت کیا لاتیں اور تھپڑ بھی کھائے۔ اداکارہ امبر خان نے نجی ٹی وی مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساس، سسر اور نند سے اچھے تعلقات رہے لیکن شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، لاتیں اور تھپڑ بھی کھائے۔ان کا کہنا تھا کہ والدین نے انہیں نازوں اور پیار سے پالا تھا لیکن ان کی شادی شدہ زندگی زیادہ اچھی نہیں رہی، بد قسمتی سے انہیں اچھے شوہر نہ ملے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی لیکن وہ کافی سمجھدار تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اپنی ساس، سسر اور یہاں تک کہ نند سے بھی اچھے تعلقات تھے، ان کے ساتھ ان کی دوستی ہوتی تھی لیکن شوہر سے ان کے معاملات ٹھیک نہیں تھے۔امبر خان کا کہنا تھا شوہر کے تشدد پر والدین نے سمجھایا جس کے بعد وہ بولنے لگیں اور انہوں نے مزید تشدد برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس سے قبل بھی امبر خان اپنی شادی اور طلاق سے متعلق کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ شوہر نے ہی شوبز میں کام کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی اور تعاون کیا لیکن بعد میں ان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تو ان کی طلاق ہوگئی۔اداکارہ نے جنوری 2025 میں بتایا تھا کہ طلاق کے اگلے ہی روز وہ کام پر چلی گئی تھیں، انہوں نے عدت مکمل نہیں کی تھی، کیوں کہ ان کے کام کرنے سے ہی ان کے گھر کے معاملات چلتے تھے اور انہیں گھر چلانے کے لیے ہر حال میں کام کرنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر غائب، امیر گیلانی کا شدید ردعمل

بھارتی چھینک بھی مار دیں تو ہمارے اداکار دوڑتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔۔ ثنا عسکری نے انڈیا میں کام مانگنے والوں کو خودداری کا سبق پڑھا دیا

ماں کے لئے ایسے لہجے پر شرم آنی چاہیئے۔۔ ماؤں کے عالمی دن پر جویریہ سعود کا نامناسب رویہ لوگوں کو غصہ دلا گیا ! ویڈیو

کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف

فلم ’اُڑن کھٹولا‘ جس میں مدھوبالا نے دلیپ کمار کے ساتھ کام سے انکار کیا

یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

دادا جتنے عظیم باپ اتنا ہی بڑا غدار۔۔ اذان سمیع نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی ! صارفین عدنان سمیع پر غصہ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب

اداکارہ ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی