پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب


پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک اور فلمی پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم میں ان کی ہیروئن تھیں۔اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹرز سے بھی ان کی تصویر کو اسپاٹیفائی اور یوٹیوب میوزک سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں صنم تیری قسم 2 میں شامل کرنے سے بھی انکار کردیا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ بھارت میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا بھی ان کے گائے گانوں سے نام ہٹا دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔یہ اقدامات بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے بعد کیے گئے ہیں، جو پہلگام حملے کے ردعمل میں کیا گیا تھا جس کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر غائب، امیر گیلانی کا شدید ردعمل

کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف

فلم ’اُڑن کھٹولا‘ جس میں مدھوبالا نے دلیپ کمار کے ساتھ کام سے انکار کیا

یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

دادا جتنے عظیم باپ اتنا ہی بڑا غدار۔۔ اذان سمیع نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی ! صارفین عدنان سمیع پر غصہ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب

اداکارہ ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

وہ کون ہوتا ہے ہمارے فنکاروں کو دو ٹکے کا کہنے والا۔۔ میجر گورو آریہ کی بدتمیزی پر ریشم آگ بگولہ ! بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

کہیں جنگ پر زور تو کہیں امن کی اپیل، پاکستان اور انڈیا کے کس فنکار نے کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی