یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا


"یہی محبت والے ڈائیلاگ بول بول کر ہم بار بار رسوا ہوتے ہیں!" "جب بھارت کے اداکار اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں، تو تمہیں بھی اپنی قوم کا ساتھ دینا چاہیے!" "امن کا پرچار تب تک خوبصورت لگتا ہے، جب تک آپ مظلوم کی طرف ہوں، ظالم کی نہیں!" "فنکار بھی انسان ہوتے ہیں، ضمیر بھی رکھتے ہیں، اگر کچھ غلط ہے تو بولنا چاہیے!" پاکستانی اداکارہ ثناء نواز کا ایک انٹرویو کلپ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لیکن جس نرمی اور امن پسندی سے وہ بولیں، وہی ان کے خلاف ردعمل کا سبب بن گئی۔ View this post on Instagram A post shared by The Voice Of Politics (@the.voiceofpolitics) ثناء نے کہا: "فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ دلوں کو جوڑتے ہیں، نفرت نہیں پھیلاتے۔ مگر جب وطن کی بات ہو، تو سب سے پہلے میرا ملک!" یہ جملے اداکاری سے بھرپور، مگر نیت سے سچے تھے۔ وہ کہنا چاہ رہی تھیں کہ فنکار لڑنے نہیں آتے، وہ صرف محبت کے پل بناتے ہیں۔ تاہم، وطن پر حملوں، شہادتوں اور بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں یہ بیان کئی پاکستانیوں کو ناپسند آیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ "جب دشمن گولہ برسائے، تو فنکاروں کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔" کچھ نے کہا: "یہ وقت امن کی بات کرنے کا نہیں، اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔" یاد رہے کہ ثناء نواز بھارت میں فلم ’قافلہ’ کے ذریعے اپنی موجودگی درج کرا چکی ہیں۔ مگر آج جب وہ سرحد پار کے امن کا پیغام دے رہی ہیں، تب انہیں "نرم مؤقف" رکھنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) ماضی کی اداکارہ مشی خان نے بھی ثنا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر فنکار واقعی سرحدوں سے آزاد ہوتے تو آپ دنیا بھر میں بغیر پاسپورٹ کے گھوم رہیں ہوتیں؟ کیوں امیگریشن قوانین مانتی ہیں؟ پاسپورٹ کی لائن میں لگتی ہیں؟ پھر کیسے کہہ سکتی ہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں؟ یہ پرانے، گھسے پٹے بیانیے اب مت دہرائیں، آپکا مقصد محبت پھیلانا ہے ٹھیک، مگر جب آپ کے ملک کی خودمختاری پر بات ہو تب آپ کو واضح موقف اپنانا چاہیے، یہی وقت ہوتا ہے جب آپ کا ملک آپ سے وفاداری مانگتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر غائب، امیر گیلانی کا شدید ردعمل

بھارتی چھینک بھی مار دیں تو ہمارے اداکار دوڑتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔۔ ثنا عسکری نے انڈیا میں کام مانگنے والوں کو خودداری کا سبق پڑھا دیا

ماں کے لئے ایسے لہجے پر شرم آنی چاہیئے۔۔ ماؤں کے عالمی دن پر جویریہ سعود کا نامناسب رویہ لوگوں کو غصہ دلا گیا ! ویڈیو

کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف

فلم ’اُڑن کھٹولا‘ جس میں مدھوبالا نے دلیپ کمار کے ساتھ کام سے انکار کیا

یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

دادا جتنے عظیم باپ اتنا ہی بڑا غدار۔۔ اذان سمیع نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی ! صارفین عدنان سمیع پر غصہ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب

اداکارہ ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی