اداکارہ ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی


پاکستان کی مشہور اداکارہ ماوار حسین ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ایں ڈی ٹی وی کے مطابق ’صنم تیری قسم ٹو‘ بنانے والے ہدایتکاروں رادیکا راؤ اور وینائے سپرو نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماورہ حیسن کو فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کی کاسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔اس سے قبل ماورہ حسین نے ’صنم تیری قسم‘ کے ساتھی اداکار ہرش وردھن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جنگ جیسے نازک وقت میں سستی شہرت کی بھوک افسوس ناک ہے۔‘یاد رہے کہ انڈیا میں ’صنم تیری قسم‘ کی ری لانچ کے بعد فلم نے زبردست بزنس کیا تھا جس کے بعد کہا یہ جا رہا تھا کہ ’صنم تیری قسم ٹو‘ بنائی جا رہی ہے۔انڈیا پاکستان کی حالیہ کشیدگی کے دوران انسٹاگرام پر تقریباً 90 لاکھ فالورز رکھنے والی اداکارہ ماورہ حسین نے انڈیا کے پاکستان پر حملے کی مذمت کی تھی تاہم اس کے جواب میں بالی وُڈ اداکار اور ’صنم تیری قسم‘ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ہرش وردھن نے کہا تھا کہ ’اگر سیکوئل میں اصل کاسٹ کو برقرار رکھا گیا تو میں ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس تجربے کے لیے شکر گزار ہوں لیکن میں نے اپنے ملک کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کی وجہ سے سیکوئل کا حصہ بننے سے احترام کے ساتھ انکار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ہرش وردھن نے مزید کہا کہ ’اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہونا قابل ستائش ہے لیکن دوسرے کی بے عزتی ناقابل قبول ہے۔‘انڈین اداکار ہرش وردھن کی جانب سے اس اعلان کے بعد ماورا حسین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ یہ بیان سراسر ایک ’پی آر سٹنٹ‘ ہے۔انھوں نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا ’مجھے نہیں معلوم کہ اسے بدقسمتی کہوں، افسوسناک یا مضحکہ خیز کہوں، جس شخص سے مجھے کامن سینس کی توقع تھی وہ صرف پی آر حاصل کرنے کے لیے سامنے آیا ہے۔‘انھوں نے بظاہر اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے ارد گرد دیکھیں، دیکھیں کیا ہو رہا ہے! ہم سب دھماکوں کی آوازیں سن سکتے تھے، میرے ملک میں کیے گئے حملے میں بچے مر گئے، بے گناہ جانیں ضائع ہو گئیں۔‘ماورا نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’ایک طرف ہماری قومیں حالتِ جنگ میں ہیں اور ایسے میں آپ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک پی آر بیان دے رہے ہیں، کتنے افسوس کی بات ہے۔‘ماورا حیسن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ ہر اس شخص کے لیے احترام، محبت اور شکر گزاری کا مظاہرہ کیا ہے جس کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور میں ایسا کرتی رہوں گی، مجھے کام کے لیے پیشکش کی گئی تھی اور میں نے کیا۔‘انھوں نے ہرش وردھن سے کہا کہ ’میں آپ کی طرح کبھی بھی نفرت نہیں پھیلاؤں گی، اس نازک وقت میں اس طرح کے اعلانات کرنا شرمناک اور عجیب ہے، آپ کو (شہرت کے لیے) اتنا بھوکا اور مایوس دیکھنا شرمناک بھی ہے۔‘’اگر نو برس بعد میرا نام استعمال کرنا آپ کو سرخیوں میں لا رہا ہے تو آپ غلط لوگوں میں گِھرے ہیں، آپ جنگ کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، بہت سی جانیں ضائع ہو گئیں، یہ ایک سنگین صورتحال ہے، آپ نے بلاوجہ اپنا وقار گنوا دیا۔‘ماورا کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت صرف اپنی فوج اور دونوں اطراف کے شہریوں کے لیے دعا کر رہی ہوں اور یہ خیال بھی نہیں آیا کہ میری اگلی فلم کیا ہو گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر غائب، امیر گیلانی کا شدید ردعمل

بھارتی چھینک بھی مار دیں تو ہمارے اداکار دوڑتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔۔ ثنا عسکری نے انڈیا میں کام مانگنے والوں کو خودداری کا سبق پڑھا دیا

ماں کے لئے ایسے لہجے پر شرم آنی چاہیئے۔۔ ماؤں کے عالمی دن پر جویریہ سعود کا نامناسب رویہ لوگوں کو غصہ دلا گیا ! ویڈیو

کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف

فلم ’اُڑن کھٹولا‘ جس میں مدھوبالا نے دلیپ کمار کے ساتھ کام سے انکار کیا

یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

دادا جتنے عظیم باپ اتنا ہی بڑا غدار۔۔ اذان سمیع نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی ! صارفین عدنان سمیع پر غصہ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب

اداکارہ ماورہ حسین فلم ’صنم تیری قسم ٹو‘ کا حصہ نہیں ہوں گی

پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں ، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکارہ صنم سعید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی