بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح سے اسلام کا بول بالا ہوا، جاوید شیخ


پاکستانی کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی کامیابی کا جشن منایا۔ بہروز سبزواری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاکستانی افواج نے دل خوش کردیا ہے۔انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے وہ ان کے سیاستدان ہوں یا افواج یا پھر اداکار، وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن ہماری پاک افواج نے ان کو حقیقت بتا دی۔پروگرام میں شریک اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، پوری قوم کا جذبہ دیکھا گیا ہے، بھارت نے پاکستان کو کم سمجھا اور وہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کو لینے کے منصوبے بنا بیٹھا تھا، اس میں کوئی شک نہیں بھارت ایک بڑی طاقت ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم کیا، ہم اپنی افواج اور چین کو مدد کرنے پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ سے اسلام کا بول بالا ہوا، بھارت کے ساتھ اسرائیل اور اس کی ٹیکنالوجی تھی جو پاکستان کو ختم کرنا چاہتا تھا، سب مسلمانوں کو اسرائیل پر غصہ تھا لیکن پاکستان نے ان کو شکست دے دی ہے تو مختلف مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار اور پروڈیوسرز جُھک جایا کرتے تھے

بھارت کے ساتھ جنگ میں فتح سے اسلام کا بول بالا ہوا، جاوید شیخ

علاؤالدین کو مداحوں سےبچھڑے 42 برس بیت گئے

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹراسٹیو پیپون انتقال کرگئے

عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ کیا ’چیمپئنز‘ کی نقل ہے؟

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر غائب، امیر گیلانی کا شدید ردعمل

بھارتی چھینک بھی مار دیں تو ہمارے اداکار دوڑتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں۔۔ ثنا عسکری نے انڈیا میں کام مانگنے والوں کو خودداری کا سبق پڑھا دیا

ماں کے لئے ایسے لہجے پر شرم آنی چاہیئے۔۔ ماؤں کے عالمی دن پر جویریہ سعود کا نامناسب رویہ لوگوں کو غصہ دلا گیا ! ویڈیو

کیا آپ چاہتے ہیں میں آپ سے بدتمیزی کروں۔۔ بھارت کی شکست کے بعد فوج کے متعلق سوال پر جاوید اختر آپے سے باہر ! ویڈیو

ادکارہ امبر خان کا اپنی نجی زندگی سے متعلق خوفناک انکشاف

فلم ’اُڑن کھٹولا‘ جس میں مدھوبالا نے دلیپ کمار کے ساتھ کام سے انکار کیا

یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

دادا جتنے عظیم باپ اتنا ہی بڑا غدار۔۔ اذان سمیع نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی ! صارفین عدنان سمیع پر غصہ

پاکستانی فنکاروں کی تصاویر بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے غائب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی