شادی سے متعلق منشا پاشا کا سنسنی خیزانکشاف


اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے بعد ہر وقت ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں رہتی ہیں، چند دن قبل بھی ایسی افواہیں پھیلیں کہ ہم دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ منشا پاشا نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے خاندان، بچپن اور پہلی شادی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی پیدائش سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ اداکارہ نے پروگرام کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں شوبز میں لائے تھے جب کہ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ عدنان صدیقی انہیں خطرناک بیانات اور باتیں کرنے سے روکتے بھی رہتے ہیں۔پوڈکاسٹ کے دوران خواتین کےحقوق پر بات کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر منشا پاشا نے کہا کہ اب وہ عورتوں کے حقوق پر اس لیے کھل کر بولتی ہیں، کیوں کہ اب وہ خود بھی بہت ساری باتیں جان چکی ہیں، پہلے انہیں ایسی باتوں کا اندازہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی پہلی شادی کی ناکامی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور ان میں ذہنی پختگی بھی ہوئی، جس وجہ سے بھی وہ اب خواتین کے حقوق سے متعلق کھل کر بات کرتی ہیں۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلی شادی کم عمری میں کی تھی لیکن وہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور ان کی شادی کی ناکامی کے ذمہ دار ان کے سابق شوہر یا وہ خود نہیں بلکہ کچھ چیزیں قسمت سے بھی خراب ہوتی ہیں۔انہوں نے اپنی پہلی شادی کو اپنی غلطی قرار دیا اور کہا کہ کم عمری میں شادی کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا، والدین نے انہیں نہیں کہا تھا لیکن پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور ان میں ذہنی پختگی بھی آئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں منشا پاشا نے کہا کہ جبران ناصر سے شادی کے بعد ان کے مقابلے ان کے شوہر زیادہ سمجھدار، ذہین اور عقلمند ہوگئے ہیں، اب وہ بہت سارے معاملات میں سنجیدگی سے فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گھر میں ان کے مقابلے ان کے شوہر کی باتیں یا احکامات زیادہ چلتے اور مانے جاتے ہیں۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے منشا پاشا نے کہا کہ شادی کے بعد ان کے حوالے سے سب سے زیادہ افواہیں ان کی شوہر سے علیحدگی کی ہوتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور جبران ناصر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بہت ہوتی ہیں اور پھر کچھ عرصے بعد پھر سے ان کی علیحدگی کی افواہیں اڑنے لگتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ہی جبران ناصر کی منہ بولی والدہ ہمارے گھر آئی تو انہوں نے بتایا کہ ان سے لوگ پوچھ رہے تھے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کی علیحدگی کب ہوئی؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید ان کی علیحدگی کے حوالے سے اس لیے افواہیں پھیلتی ہیں، کیوں کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ساتھ تقریبات اور پارٹیز میں شرکت نہیں کرتے، ان کے شوہر ان کے ساتھ شوبز تقریبات میں نہیں جاتے، اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مشرقی پنجاب کوانڈیا کا حصہ نہیں مانتا، افتخار ٹھاکر

شادی سے متعلق منشا پاشا کا سنسنی خیزانکشاف

وسیم بادامی کی پاکستانی فنکاروں پر’افسوس’ کیوجہ سامنے آ گئی

مارننگ شوکے بعد فضا علی پر تنقید کی وجہ سامنے آگی

نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

نیٹ فلکس کا مقبول شو 'ویڈنزڈے' کب ریلیز ہوگا؟

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوت کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوٹ کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

مشی خان اور رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان سے ہماری حثیت اور اہمیت ہے، عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا

اداکاروں و موسیقاروں کا جنگوں سے تعلق نہیں، عتیقہ اوڈھو

وحیدہ رحمان جن کی ’ضد‘ کے سامنے بڑے بڑے ہدایت کار جُھک جاتے تھے

کانز: فلم فیسٹیول کے نائب صدر کو جنسی تشدد کے الزام پر معطل کر دیا گیا

ایسے ماں باپ بڑھاپے میں اولاد کے لئے ترس جاتے ہیں۔۔ باپ کا بچے سے برا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر اقرا عزیز بھی خاموش نہ رہ سکیں

تم ایک ناکام شوہر ہو۔۔ رجب بٹ کا گھر والوں کے سامنے بیوی سے نامناسب رویہ صارفین کو آگ بگولہ کرگیا ! ویڈیو دیکھ کر لتے لے لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی