’جیمنائی‘ کو گوگل کروم میں ضم کر دیا گیا


انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول جیمنائی کو اپنے انٹرنیٹ براؤزر ’کروم‘ کا حصہ بنا دیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب جیمنائی کو کروم پر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو الگ سے جیمنائی کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔کمپنی نے گوگل کروم میں کے ٹاپ پر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون دے دیا ہے، جسے کلک کرنے پر صارفین اے آئی چیٹ باکس میں چلے جائیں گے اور وہ جیمنائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔کمپنی نے جیمنائی کو کوروم کا حصہ بنادیا ہے، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو جیمنائی کو آئیکون اپنے کروم براؤزر پر نظر نہیں آ رہا۔ترتیب وار دنیا بھر کے صارفین کے کروم براؤزر کے اوپر دائیں جانب جیمنائی کا آئیکون نطر آنے لگے گا، جسے کلک کرکے صارفین اے آئی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔جیمنائی کو گوگل کروم کا حصہ بنانے سے قبل ہی گوگل نے اپنے ہوم پیج پر بھی اے آئی موڈ شامل کرنے کا اعلان کیا تھا اور ابتدائی طور پر امریکا میں گوگل کے ہوم پیج پر اے آئی موڈ کو شامل کرلیا گیا تھا۔گوگل کو اے آئی ٹولز اور ٹیکنالوجی میں دوسری حریف کمپنیوں اور خصوصی طور پر چیٹ جی پی ٹی کا تیز رفتاری اور اچھے ٹولز کی وجہ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔گوگل اور فیس بک سمیت تمام کمپنیاں اے آئی ٹولز اور ٹیکنالوجی میں بھی ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔امریکا کی متعدد کمپنیوں کے بعد کچھ عرصہ قبل چینی کمپنیاں بھی اے آئی ٹولز اینڈ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوئی تھیں، جس کے بعد دنیا بھر کی کمپنیوں میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہوا تھا اور کمپنیاں آئے دن نئے اے آئی ٹولز پیش کرتی دکھائی دیتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بٹ کوئن مائننگ کیلئے بڑی پیشرفت

ایکس کی بندش انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ نہیں، پی ٹی اے

ایکس سروس کی بندش، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنایا جائے، جانیے

اندھیرے میں نظر — حقیقت یا خواب؟

’جیمنائی‘ کو گوگل کروم میں ضم کر دیا گیا

’یہ کیسا دھماکہ تھا؟‘: وہ المناک لمحہ جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائی میں تباہ ہوئی

وجے شاہ بمقابلہ علی خان محمودآباد: ’آج کے انڈیا میں شاید گاندھی، نہرو اور امبیدکر کو بھی محبِ وطن نہ سمجھا جاتا‘

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

چین کا خلا میں سپرکمپیوٹربھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد

گوگل نے ویو3 ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی