پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بٹ کوئن مائننگ کیلئے بڑی پیشرفت


پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑاقدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب پہلا بڑا قدم اٹھالیا، حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگا واٹ بجلی مختص کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کی قیادت میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی راہ ہموار ہوگی،اضافی بجلی کو آمدن کا ذریعہ بنایا جائے گا۔دوسری جانب عالمی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے،سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو اور اے آئی کا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل اثاثے ملکی معیشت کو نئی سمت دیں گے۔رپورٹ کے مطابق افریقہ سے 2 سب میرین کیبل کے پاکستان پہنچنے سے انٹرنیٹ مزید تیز ہوگا،پاکستان میں 40 ملین کرپٹو صارفین ہیں اوراس میں خطے میں قیادت کی صلاحیت موجود ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے مراحل میں قابلِ تجدید توانائی پر مبنی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم ہوں گے، حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل کے جدید اے آئی گلاسز سے متعلق بڑی خبر

پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بٹ کوئن مائننگ کیلئے بڑی پیشرفت

ایکس کی بندش انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ نہیں، پی ٹی اے

ایکس سروس کی بندش، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنایا جائے، جانیے

اندھیرے میں نظر — حقیقت یا خواب؟

’جیمنائی‘ کو گوگل کروم میں ضم کر دیا گیا

’یہ کیسا دھماکہ تھا؟‘: وہ المناک لمحہ جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائی میں تباہ ہوئی

وجے شاہ بمقابلہ علی خان محمودآباد: ’آج کے انڈیا میں شاید گاندھی، نہرو اور امبیدکر کو بھی محبِ وطن نہ سمجھا جاتا‘

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

چین کا خلا میں سپرکمپیوٹربھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی