ایپل کے جدید اے آئی گلاسز سے متعلق بڑی خبر


ایپل کے اولین اسمارٹ گلاسز 2026 میں متعارف کرائے جائیں گے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیچرز کے لحاظ سے تو یہ اسمارٹ گلاسز میٹا کے رے بین گلاسز سے کافی ملتے جلتے ہوں گے مگر ایپل برانڈ انہیں دیگر سے منفرد بنائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کے اسمارٹ گلاسز کو 2026 کے اختتام تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ گلاسز کیمروں، مائیکرو فونز، اسپیکر اور ملٹی ماڈل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس ہوں گے۔درحقیقت یہ اسمارٹ گلاسز اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اردگرد کے ماحول کو دیکھ کر اس کا تجزیہ کرسکیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اسمارٹ گلاسز ایپل کے وی آر ہیڈ سیٹ ویژن پرو سے مختلف ہوں گے۔اسمارٹ گلاسز کے باعث کمپنی نے ایپل واچ ڈیوائسز میں کیمرے کو شامل کرنے کا منصوبہ بھی ختم کر دیا ہے۔یہ اسمارٹ گلاسز استعمال کرکے صارفین ایسے متعدد کام کرسکیں گے جو ابھی اسمارٹ فونز سے ممکن ہیں جیسے میوزک پلے بیک کنٹرول اور ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri سے سوالات پوچھنا وغیرہ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسمارٹ گلاسز کے پروٹوٹائپ ماڈلز رواں سال کے آخر تک تیار کیے جاسکتے ہیں۔اولین اسمارٹ گلاسز بنیادی طور پر ایپل کی جانب سے اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) گلاسز کی تیاری میں پیشرفت کرنا ہے۔ایپل اے آر گلاسز کو آئی فونز کے متبادل کے طور پر تیار کرنا چاہتی ہے مگر ان کی تیاری کب تک ممکن ہوگی ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2022 میں ایک بیان میں اے آر ٹیکنالوجی کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انڈسٹری اس نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے اور ہمیں اس میں بہت زیادہ مواقع نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ انتظار کریں اور دیکھیں ہم اس حوالے سے آپ کو کیا پیش کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل کے جدید اے آئی گلاسز سے متعلق بڑی خبر

دھات کو سونے میں بدلنے کا صدیوں پرانا خواب جو سرن کے سائنسدانوں نے پورا کیا

پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بٹ کوئن مائننگ کیلئے بڑی پیشرفت

ایکس کی بندش انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ نہیں، پی ٹی اے

ایکس سروس کی بندش، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنایا جائے، جانیے

اندھیرے میں نظر — حقیقت یا خواب؟

’جیمنائی‘ کو گوگل کروم میں ضم کر دیا گیا

’یہ کیسا دھماکہ تھا؟‘: وہ المناک لمحہ جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائی میں تباہ ہوئی

وجے شاہ بمقابلہ علی خان محمودآباد: ’آج کے انڈیا میں شاید گاندھی، نہرو اور امبیدکر کو بھی محبِ وطن نہ سمجھا جاتا‘

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی