اندھیرے میں نظر — حقیقت یا خواب؟


سائنس دانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینسز بنائے ہیں جن کو پہن کر صارفین انفرا ریڈ ویژن کا استعمال کرتے ہوئے اندھیرے میں بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ ایجاد ایمرجنسی اور ریسکیو آپریشنز کو جدت بخشنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جرنل سیل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روایتی نائٹ ویژن عینکوں کے برعکس ان لینسز کو توانائی کے حصول کے لیے کوئی ذریعہ درکار نہیں ہوتا اور اس کو پہننے والوں میں بیک وقت انفرا ریڈ اور قابلِ دید روشنی دیکھنے کی صلاحیت آ جاتی ہے۔چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف ٹیان شو کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق پہننے کے لیے ایسی غیر تکلیف دہ ڈیوائسز کا راستہ کھولتی ہے تاکہ انسانوں کو بہترین نگاہ دی جا سکے۔یہ لینس باریک نینو پارٹیکلز استعمال کرتا ہے جو انفرا ریڈ روشنی کو جذب کر کے ایسی ویو لینتھ میں بدلتے ہیں جن کو انسان کی آنکھیں دیکھ سکتی ہیں۔یہ ذرات خاص طور پر نیئر-انفرا ریڈ لائٹ کی شناخت کرتے ہیں جن کی ویو لینتھ 800 سے 1600 نینو میٹرز کے درمیان ہوتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایکس کی بندش انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ نہیں، پی ٹی اے

ایکس سروس کی بندش، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محفوظ کیسے بنایا جائے، جانیے

اندھیرے میں نظر — حقیقت یا خواب؟

’جیمنائی‘ کو گوگل کروم میں ضم کر دیا گیا

’یہ کیسا دھماکہ تھا؟‘: وہ المناک لمحہ جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائی میں تباہ ہوئی

وجے شاہ بمقابلہ علی خان محمودآباد: ’آج کے انڈیا میں شاید گاندھی، نہرو اور امبیدکر کو بھی محبِ وطن نہ سمجھا جاتا‘

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

’کافی شاپ پر سب مجھے ایسے گھور رہے تھے جیسے انھوں نے کوئی بھوت دیکھ لیا ہو‘

دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

آئی ٹی میں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم پالیسیاں چاہئیں، سافٹ ویئرایسوسی ایشن

چین کا خلا میں سپرکمپیوٹربھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد

گوگل نے ویو3 ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کردیا

اے آئی سے خواتین کی نوکریوں پراثرپڑے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی