ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ، صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کریں، ایڈوائزری جاری


نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 کروڑ سے زائد سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہوئے ہیں۔عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے ہیں، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں، صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات انفوسٹیلر میلویئر سے چوری کی گئی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کریں، ڈیٹا لیک سے ان کی شناخت چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، نیز سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق چوری کے بعد صارفین کی معلومات عام ویب سائٹس پر عوامی طور پر دستیاب رہیں، میلویئر کے ذریعے حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں، اور کریڈنشل اسٹفنگ کے ذریعے خودکار حملے شروع ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے صارفین اپنے اکاؤنٹس دو مرحلہ جاتی توثیق کے عمل کو فعال کریں۔پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے، نیشنل سرٹ نے کہا ہے کہ پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں، اداروں سے بھی متاثرہ صارفین کو فوری طور پر آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں، غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں، ادارے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔ایڈوائزری کے مطابق اس مسئلے کا واحد حل حفاظتی اقدامات، صارف آگاہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ حیران کن سائنسی تحقیق سامنے آگئی

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ سائنسی تحقیق

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ مقدس راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

ایلون مسک کا خواب ایک بار پھر چکنا چور، بڑا مشن فیل

مصنوعی ذہانت ہزاروں جوانوں کی نوکریاں کھا گئی

’سب کچھ ایک منٹ میں ختم ہو گیا‘: غزہ کے آئی وی ایف سینٹر پر اسرائیلی حملے جس نے متعدد جوڑوں کا والدین بننے کا خواب توڑ دیا

کیا مصنوعی ذہانت کی تھراپی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے؟

لیپ ٹاپ چارجرکا اے سی اڈاپٹر کس طرح سے کام کرتا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کے پاسورڈز اور معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت

واٹس ایپ پرنیا دلچسپ فیچر متعارف

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار: ’جھوٹ پکڑنے والا‘ ٹیسٹ کتنا مستند ہوتا ہے؟

میڈیکلائزڈ ایف جی ایم: ’12 سال کی عمر میں میرے جنسی اعضا کاٹ دیے گئے، یہ ایک جشن تھا‘

1971 میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو جاسوس کراچی بندرگاہ تک کیسے پہنچے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی