سوشل میڈیا صارفین کے پاسورڈز اور معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت


18 کروڑ سے زائدصارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کےصارفین متاثر ہوئے جب کہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلزکی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔انفو اسٹیلر میلویئر سےصارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئی ہیں جس کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سےشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ صارفین اپنےاکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کوفعال کریں۔پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ وہ پاسورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔صارفین اینٹی وائرس اور سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ حیران کن سائنسی تحقیق سامنے آگئی

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ سائنسی تحقیق

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ مقدس راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

ایلون مسک کا خواب ایک بار پھر چکنا چور، بڑا مشن فیل

مصنوعی ذہانت ہزاروں جوانوں کی نوکریاں کھا گئی

’سب کچھ ایک منٹ میں ختم ہو گیا‘: غزہ کے آئی وی ایف سینٹر پر اسرائیلی حملے جس نے متعدد جوڑوں کا والدین بننے کا خواب توڑ دیا

کیا مصنوعی ذہانت کی تھراپی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے؟

لیپ ٹاپ چارجرکا اے سی اڈاپٹر کس طرح سے کام کرتا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کے پاسورڈز اور معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت

واٹس ایپ پرنیا دلچسپ فیچر متعارف

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار: ’جھوٹ پکڑنے والا‘ ٹیسٹ کتنا مستند ہوتا ہے؟

میڈیکلائزڈ ایف جی ایم: ’12 سال کی عمر میں میرے جنسی اعضا کاٹ دیے گئے، یہ ایک جشن تھا‘

1971 میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو جاسوس کراچی بندرگاہ تک کیسے پہنچے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی