واٹس ایپ پرنیا دلچسپ فیچر متعارف


واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے چیٹ میڈیا ہب نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تصاویر، ویڈیوز، جفس، ڈاکیومنٹس اور لنکس ایک ہی جگہ پر نظر آئیں گے۔ واٹس ایپ کی تازہ معلومات شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ ’ویبیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ ویب کے لیے ایک نیا فیچر تیار کر رہا ہے جس کا نام "چیٹ میڈیا ہب” ہے۔اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ آپ کو ہر چیٹ میں الگ الگ جا کر تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس، لنکس وغیرہ تلاش نہ کرنے پڑیں۔ بلکہ یہ سب چیزیں ایک ہی جگہ پر جمع کر دی جائیں گی تاکہ آپ انہیں آسانی سے دیکھیں اور مینج کر سکیں۔چیٹ میڈیا ہب ایک نیا سیکشن ہوگا جو واٹس ایپ ویب کی سائیڈبار میں شامل کیا جائے گا۔ ویب کلائنٹ میں سائیڈ بار میں ایک نیا بٹن ہوگا، جس پر کلک کرنے سے یہ میڈیا ہب کھل جائے گا۔مذکورہ فیچر کی بدولت تمام میڈیا فائلز ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی، چاہے وہ کسی بھی چیٹ سے شیئر کی گئی ہوں۔اگر آپ کو یاد ہے کہ آپ نے کوئی تصویر یا فائل کسی کو بھیجی تھی، لیکن آپ کو یہ یاد نہیں کہ وہ کس چیٹ میں تھی، تو آپ کو اب ہر چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بس "میڈیا ہب” کھولیں اور وہاں سے وہ چیز آسانی سے ڈھونڈ لیں۔فی الحال یہ فیچر ابتدائی مرحلے میں ہے اور بیٹا ورژن میں بھی دستیاب نہیں, واٹس ایپ نے اس کی حتمی ریلیز کی کوئی تاریخ تو نہیں دی، تاہم امکان ہے کہ یہ جلد ہی عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ حیران کن سائنسی تحقیق سامنے آگئی

کیا شہد کی مکھیاں دنیا سے ختم ہونے والی ہیں؟ سائنسی تحقیق

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ مقدس راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

ایلون مسک کا خواب ایک بار پھر چکنا چور، بڑا مشن فیل

مصنوعی ذہانت ہزاروں جوانوں کی نوکریاں کھا گئی

’سب کچھ ایک منٹ میں ختم ہو گیا‘: غزہ کے آئی وی ایف سینٹر پر اسرائیلی حملے جس نے متعدد جوڑوں کا والدین بننے کا خواب توڑ دیا

کیا مصنوعی ذہانت کی تھراپی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے؟

لیپ ٹاپ چارجرکا اے سی اڈاپٹر کس طرح سے کام کرتا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین کے پاسورڈز اور معلومات چوری، پاکستانی صارفین کو پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت

واٹس ایپ پرنیا دلچسپ فیچر متعارف

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار: ’جھوٹ پکڑنے والا‘ ٹیسٹ کتنا مستند ہوتا ہے؟

میڈیکلائزڈ ایف جی ایم: ’12 سال کی عمر میں میرے جنسی اعضا کاٹ دیے گئے، یہ ایک جشن تھا‘

1971 میں انڈیا کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دو جاسوس کراچی بندرگاہ تک کیسے پہنچے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی