وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو تعینات ہونے والے بلال بن ثاقب کون ہیں؟


وفاقی حکومت نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بلال بن ثاقب کو وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پیر کے روز وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہوگا۔بلال بن ثاقب اس سے قبل پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔وفاقی حکومت کے مطابق ان کی تعیناتی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام مارچ 2025 میں عمل میں آیا تھا۔ اس ادارے کا مقصد ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسی، اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک جامع قانونی و پالیسی فریم ورک تشکیل دینا ہے۔بلال بن ثاقب نے بطور سربراہ کونسل متعدد بین الاقوامی اداروں سے شراکت داری کی، جن میں ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ورلڈ لبرٹی فنانشل بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے عالمی کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو کونسل کا سٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔بلال بن ثاقب کون ہیں؟بلال بن ثاقب کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ  ایک سماجی کارکن اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں۔انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے سوشل انوویشن اور انٹرپرینیورشپ میں ماسٹرز کیا۔ وہ برطانیہ کی مختلف کمپنیوں میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 1.5 سے 2 کروڑ کرپٹو صارفین موجود ہیں۔ (فوٹو: ایکس)بلال بن ثاقب کو برطانیہ کی نیشل ہیلتھ سروس کے لیے خدمات کے اعتراف میں سال 2023 میں ممبر آف دی برٹش ایمپائر سے نوازا گیا۔ وہ فوربس ایشیا کی ‘30 انڈر 30’ فہرست میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ حکومت پاکستان نے حالیہ مہینوں میں 2,000 میگاواٹ اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا سینٹرز کے لیے مختص کیا ہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق یہ اقدام ملک کی غیر استعمال شدہ توانائی کو ڈیجیٹل اثاثوں کی معیشت میں تبدیل کرنے کی ایک تاریخی کوشش ہے۔بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 1.5 سے 2 کروڑ کرپٹو صارفین موجود ہیں، اور پاکستان دنیا کے ان چند سرفہرست ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں کرپٹو کرنسی کو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔ان کے مطابق نوجوان آبادی، ڈیجیٹل خواندگی، اور بڑھتی ہوئی فری لانسنگ انڈسٹری پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں مقام دلا سکتی ہے۔پاکستان کرپٹو کونسل کے مطابق بلال بن ثاقب کی قیادت میں حکومت اور نجی شعبے کے مابین موثر اشتراک سے نہ صرف کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا، بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

حکومت کاپمپس پر پیٹرول چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

کراچی اور ملائیشیا کے درمیان ’لو کاسٹ‘ پروازوں کی شروعات: ایئر ایشیا ایکس کی ٹکٹ کتنی سستی ہے؟

ہراسمنٹ کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘، خیبر پختونخوا کی جامعات سے دو افسر برطرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی