شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے انڈیا کے ساتھ تمام امور پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں لیکن اگر دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔پیر کو تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ ’ایرانی صدر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایران پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے۔ ‘’ایران سے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور دونوں اطراف مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘وزیراعظم نے اس موقعے پر انڈیا کے ساتھ کشیدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ’اُس وقت صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فون کر کے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔‘ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ اسلامی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔’ہماری ملاقات میں بین الاقوامی امور پر مشاورت اور تجارت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔‘انہوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ’خطے میں امن اور استحکام ایران اور پاکستان کا مشترکہ عزم ہے۔‘قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ایران پہنچے تو مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیرداخلہ سکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو ایرانی فوج کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔وزیراعظم کا یہ دورہ ان کے چار ملکی سفارتی دورے کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جانا تھا۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو ترکیہ کے دارالحکومت استبول پہنچنے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردوغان سے ملاقات کی تھی۔دورۂ ایران میں وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی, وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی وزیراعظم سید طارق فاطمی شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے سعدآباد پیلس تہران پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔‘وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کریں گے جہاں دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی امور پر گفتگو ہو گی۔‘وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس مقابلہ، دو اہلکار اور 4 ’عسکریت پسند‘ ہلاک

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا

’پی ٹی آئی میں چین آف کمانڈ ٹُوٹ چکی‘، عمران خان کی رہائی کی تحریک کے امکانات کیا ہیں؟

ہم نے چار رفال طیارے مار گرائے، جنگ بندی کی درخواست بھی انڈیا نے کی: شہباز شریف

پانی ہماری لائف لائن ہے، انڈیا اسے روکنا چاہتا ہے جو نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، پنشنرز ٹیکسز سے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مودی کے نفرت انگیز بیان پر دفتر خارجہ کا سخت رد عمل

غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین

انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، انڈیا کا پانی روکنے کا خواب ہم پورا نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی