پشاور میں پیپلر پارٹی کی احتجاجی ریلی پر شیلنگ، پی ٹی آئی کا کیمپ نذر آتش


پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف ’صوبہ بچاؤ مہم‘ کے نعرے کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کیا تاہم جیالوں کی جانب سے احتجاج کے دوران ریڈ زون کینٹ ایریا میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کی۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں احتجاج کرنے والے کارکن منتشر ہو گئے۔پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اسمبلی چوک سے پیچھے خیبر روڈ کی طرف دھکیل دیا گیا مگر مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کیا۔احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اسمبلی چوک میں لگائے گئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو نذر آتش کر دیا جبکہ کیمپ کے سامان اور کرسیوں کو بھی آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون میں داخل ہونے کی کی کوشش کرنے پر شیلنگ کی گئی تاہم کسی رہنما پر تشدد کیا گیا اور نہ ہی کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف عوام کی بڑی تعداد جمع تھی اور پولیس نے پرامن احتجاج پر تشدد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت احتجاج سے ڈر گئی اور تشدد پر اتر آئی ہے۔ سلیم خان کے مطابق شیلنگ کے نتیجے میں متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت غیر ہو گئی ہے جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پیپلرپارٹی کے ایم پی اے احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ’پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ہمارے پُرامن احتجاج میں گھس کر ہمارے بینرز کو آگ لگائی جبکہ پولیس نے لاٹھی چارج کیا، شیلنگ کی اور غنڈہ گردی کی۔‘ان کا کہنا کہ ’کرپٹ حکومت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی یہ تحریک مزید زور پکڑے گی۔‘ادھر پشاور کے علاقے ہشتنگری میں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں صوبائی اراکین اسمبلی اور ایم این ایز شریک ہوئے۔پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کے مطابق پیپلزپارٹی نے ناکام ریلی کو ایڈونچر میں بدلنے کے لیے ہمارے کیمپ کو آگ لگائی اور پھر پولیس پر پتھراؤ کیا۔  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے پر ’صوبائی حکومت کے حملے‘ کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’صوبہ بچاؤ مہم کے تحت احتجاجی مظاہرے میں بھرپور عوامی شرکت نے صوبائی حکومت کے اوسان خطا کر دیے ہیں، پرامن مظاہرین پر شیلنگ پیپلز پارٹی کی کامیابی اور عوامی مقبولیت کی دلیل ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

حکومت کاپمپس پر پیٹرول چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

کراچی اور ملائیشیا کے درمیان ’لو کاسٹ‘ پروازوں کی شروعات: ایئر ایشیا ایکس کی ٹکٹ کتنی سستی ہے؟

ہراسمنٹ کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘، خیبر پختونخوا کی جامعات سے دو افسر برطرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی