فوری طور پر پاسورڈز تبدیل کر لیں ورنہ۔۔ این سی ای آر ٹی کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ایڈوائزری جاری


دنیا کو ایک نئی اور خطرناک سائبر سیکیورٹی بحران کا سامنا ہے، جہاں 18 کروڑ سے زائد صارفین کی حساس معلومات اور پاس ورڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔ اس عالمی سطح پر پھیلے ہوئے ڈیجیٹل حملے نے پاکستان کو بھی غیر محفوظ کر دیا ہے، جس پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جاری کردہ ہدایت نامے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فوراً اپنے تمام آن لائن اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کریں، کیونکہ یہ معلومات ’انفوسٹیلر‘ نامی مہلک میلویئر کے ذریعے چرائی گئی ہیں۔ اس سافٹ ویئر نے گوگل، فیس بک، انسٹاگرام، ایپل، اسنیپ چیٹ، اور یہاں تک کہ حکومتی پلیٹ فارمز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیٹا چوری کے بعد صارفین کو شناختی چوری، مالی فراڈ، اور ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ سنگین بات یہ ہے کہ یہ حملہ صرف عام شہریوں تک محدود نہیں، بلکہ ممکنہ طور پر حکومتی اور مالیاتی ادارے بھی اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر دو مرحلہ جاتی توثیق (Two-Factor Authentication) فعال کریں، اپنے کمپیوٹر سسٹمز کو اینٹی وائرس سے محفوظ رکھیں، اور سیکیورٹی اپڈیٹس کو بروقت انسٹال کریں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے پاس ورڈز کو غیر محفوظ فائلوں، ای میل یا ڈیوائسز پر ذخیرہ نہ کریں۔ این سی ای آر ٹی نے زور دیا ہے کہ لاگ ان سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی غیر معمولی حرکت کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس خطرے کو سنجیدگی سے نہ لینا صرف ذاتی نقصان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورا ڈیجیٹل نظام کمزور پڑ سکتا ہے۔ یہ ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں جاری ہوئی ہے جب دنیا بھر میں سائبر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے یہ صورتحال نہایت اہم چیلنج بن چکی ہے۔ NCERT کا پیغام واضح ہے: سائبر سیکیورٹی اب اختیار نہیں، مجبوری ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے، تو نقصان کی وسعت کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہ ہوگا۔ اس لیے ہر فرد کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنی ڈیجیٹل حفاظت کو اولین ترجیح دے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

حکومت کاپمپس پر پیٹرول چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

کراچی اور ملائیشیا کے درمیان ’لو کاسٹ‘ پروازوں کی شروعات: ایئر ایشیا ایکس کی ٹکٹ کتنی سستی ہے؟

ہراسمنٹ کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘، خیبر پختونخوا کی جامعات سے دو افسر برطرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی