لائیو: اسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید آندھی، ژالہ باری کا بھی امکان


اہم نکاتیومِ تکبیر کی مناسبت سے کل 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیلضلع نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار قتلپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل لاہور میںپنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزدفتر خارجہ کا انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیزی پر مبنی قراراسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقے شدید آندھی کی زد میں آئے ہیں جبکہ بارش کے ساتھ  ژالہ باری کی بھی پیش گوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کا کہا ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں آج منگل کو موسم گرم اور خشک رہا تاہم بعد از دوپہر پاکستان کے زیرانتظام کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش یا ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چار سدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، باجوڑ، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔عمران خان کی سزا معطلی کے حوالے سے کیس 5 جون کو سنا جائے گا، بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر تمام اعتراضات ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد یہ کیس اب پانچ جون کو سنا جائے گا۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سزا معطلی کے حوالے سے کیس پانچ جون کے لیے عدالتی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھبیسوں آئینی ترمیم کے خلاف تھی اور رہے گی، عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ججز کو اس منصب پر اسی لیے بٹھایا ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کر کے آذربائیجان پہنچ گئےوزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کو شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کر کے آذربائیجان پہنچے ہیں جس کے بعد وہ تاجکستان جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی جبکہ انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاکصوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا- منگل کو پولیس اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پولیو مہم کے دوران ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھا۔ڈی ایس پی نوشکی محمد رفیق سمالانی نے اردونیوز کو بتایا کہ پولیس اہلکار کو نوشکی کے علاقے کلی ظہور آباد میں منگل کی صبح موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم  افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فرار ہوگئے- پولیس کے مطابق واقعے کے دوران پولیو ٹیم محفوظ رہی۔فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا اور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا- مقتول کی شناخت وحید احمد مینگل کے نام سے کی گئی ہے جو نوشکی کا رہائشی تھا- رواں سال مارچ میں بھی نوشکی میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی- تاہم تازہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی- والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھو لیں، صدر آصف زرداری صدر مملک آصف علی زرداری نے پولیو کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کے موقع پر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور قطرے ضرور پلوائیں۔ایوان صدر کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ 26 مئی سے یکم جون تک پاکستان نے ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے، اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس مہم  کا مقصد پولیو کا مکمل خاتمہ اور قوم کا صحت مند مستقبل یقینی بنانا ہے۔مہم میں 4 لاکھ سے زائد ورکرز ہمارے شہروں، دیہاتوں اور دور دراز وادیوں میں گھر گھر جا کر زندگی بچانے والے پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ صدر مملکت نے اساتذہ، علمائے کرام اور کمیونٹی نمائندگان سے بھی درخواست کی کہ وہ اس مقصد کی حمایت کریں، غلط فہمیوں کا خاتمہ کریں اور لوگوں میں اعتماد پیدا کریں۔یومِ تکبیر، 28 مئی کو پاکستان بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جارییومِ تکبیر کی مناسبت سے کل 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔کابینہ ڈویژن نے 28 مئی کی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پاکستان نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر دھماکے کر کہ خود کو ایٹمی قوت کے طور پر منوایا تھا۔حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ذوالحج چودہ سو چھیالیس ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں ہوگا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔جبکہ عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گاپاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم لٹن داس کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آل راؤنڈر مہدی حسن نائب کپتان ہوں گے۔دیگر اہم کھلاڑیوں میں نجم الحسن شانٹو، پرویز حسین، راشد حسین، سومیا سرکار، شمیم حسین، حسن محمود، شرفل الاسلام اور تنویر اسلام شامل ہیں۔پاکستان کی ٹیم کو سلمان علی آغا لیڈ کریں گے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، حسن نواز، عرفان خان، محمد حارث، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، حسین طلعت، شاداب خان، ابرا احمد، حسن علی، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیںغیر ملکی شہریوں کی واپسی کا عمل جاری، کے پی سے مزید 1149 افغان وطن روانہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دو روز کے دوران مجموعی طور پر 1,149 افراد کو سرحد پار بھیجا گیا ہے۔واپس جانے والے افغان باشندوں میں سے ایک ہزار 11 افراد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے جبکہ 138 افغان باشندوں نے رضاکارانہ طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بدری کی حالیہ کارروائیوں میں خیبرپختونخوا سے ایک ہزار 66، اسلام آباد سے 66 اور پنجاب سے 15 افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔واضح رہے کہ ستمبر 2023 سے جاری اس مرحلہ وار واپسی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 47 ہزار 296  افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزموجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں 58 ہزار 681 کومبنگ آپرینشز کیے گئے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 51 ہزار 268 اشتہاری، 21 ہزار 424 عدالتی مفرور، 12 ہزار 507 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 278 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے ہیں، 404 زخمی ہوئے جبکہ 375 کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمان سے مقابلے کے نتیجہ میں 10 پولیس جوان جان سے گئے جبکہ 56 زخمی ہوئے۔’غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز‘، پاکستان کا نریندر مودی کے بیان پر اظہار تشویشپاکستان نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے عائد الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’اشتعال انگیزی‘ پر مبنی قرار دیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نے ’غیر ذمہ دارانہ‘ انداز اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کی ’صریح خلاف ورزی‘ کی ہے۔نریندر مودی نے پیر کو گجرات میں ایک ریلی کے دوران تقریر کرتے ہوئے پاکستان پر ’دہشت گردی‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘مزید تفصیل کے اس لنک پر کلک کریں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہم نے چار رفال طیارے مار گرائے، جنگ بندی کی درخواست بھی انڈیا نے کی: شہباز شریف

پانی ہماری لائف لائن ہے، انڈیا اسے روکنا چاہتا ہے جو نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، پنشنرز ٹیکسز سے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مودی کے نفرت انگیز بیان پر دفتر خارجہ کا سخت رد عمل

غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین

انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، انڈیا کا پانی روکنے کا خواب ہم پورا نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: وزیراعظم

یومِ تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی