انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نےغیرملکی دورے کے دوران منگل کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے لاچین میں ملاقات کی۔انہوں نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ ہم انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت کرنے پر آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’انڈیا کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذربائیجان میں جشن منایا گیا تھا۔‘آذربائیجان کے صدر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔‘ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے سٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آذربائیجان کی جانب سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر جلد ملاقات کی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور خصوصی طارق فاطمی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دوشنبے: وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

نیپرا کا کے الیکٹرک کو خط، طویل لوڈشیڈنگ پر برہم

سیدو میڈیکل کالج سوات میں سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واک

سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا

حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

فواد چودھری کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بڑا انکشاف

کئی چیلنجز بچوں کی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ابیہہ بتول

پوسٹل سروسز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

چترال میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت، ’کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی