مظفر آباد میں بادل پھٹ پڑا، کئی مکانات اور مسجد تباہ ہونے کی اطلاع


مظفر آباد میں بادل پھٹ پڑا، کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات اور مسجد تباہ ہوگئے، ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہونے سے کئی مکانات تباہ ہوگئے، مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلگران کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکٹھی کی جارہی ہیں، علاقہ دور دراز ہے، امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والے فلیش فلڈ میں ایک خاتون لاپتہ جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی ہے، 4 گھر تباہ اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے سعید قریشی نے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ ’’مگری مالی“ اور ’’لیسوا‘‘ کے علاقے میں ہوا، لیسوا نالے میں پیدا ہونے والے فلیش فلڈ سے ضلع نیلم کے کچھ دیہات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم اے کی ایک ٹیم علاقے میں پہنچ چکی ہے، مقامی رضاکاروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، لیسواہ اور بلگراں نالے میں شدید طغیانی ہے، کئی رہائشی مکان طغیانی کی زد میں آگئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہم نے چار رفال طیارے مار گرائے، جنگ بندی کی درخواست بھی انڈیا نے کی: شہباز شریف

پانی ہماری لائف لائن ہے، انڈیا اسے روکنا چاہتا ہے جو نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، پنشنرز ٹیکسز سے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مودی کے نفرت انگیز بیان پر دفتر خارجہ کا سخت رد عمل

غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین

انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، انڈیا کا پانی روکنے کا خواب ہم پورا نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: وزیراعظم

یومِ تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی