پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑروپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف


پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے جن کے مطابق پولیس افسروں کے دفاتر سے 24 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان غائب ہوا ہے اور سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کے دفتر سے 8 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا اسلحہ غائب ہوا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے 4 کروڑ 71 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولیاں غائب ہوئیں۔پولیس آفس لاہور سے 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد مالیت کے غائب اسلحہ کی ریکوری نہیں ہو سکی جبکہ 2009 کے دوران سنٹرل جیل لاہور کے مختلف افسروں کو دی گئی رائفلوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔ سی پی او ملتان کے دفتر سے 74 لاکھ سے زائد مالیت کی رائفلیں اور گولیاں غائب ہوئیں۔ڈی پی او سیالکوٹ کے دفتر سے 56 لاکھ 14 ہزار، ڈی پی او ساہیوال کےدفتر سے 43 لاکھ ، ڈی پی او اوکاڑہ کے دفتر سے 38 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہوا۔ ڈی پی او گجرات کے دفتر سے 35 لاکھ اور ڈی پی او فیصل آباد کے دفتر سے 26 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ کا ریکارڈ موجود نہیں۔سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے اسلحے کی عدم موجودگی بارے خبروں پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ کمیٹی 10 روز میں جواب جمع کرائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہم نے چار رفال طیارے مار گرائے، جنگ بندی کی درخواست بھی انڈیا نے کی: شہباز شریف

پانی ہماری لائف لائن ہے، انڈیا اسے روکنا چاہتا ہے جو نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، پنشنرز ٹیکسز سے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مودی کے نفرت انگیز بیان پر دفتر خارجہ کا سخت رد عمل

غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین

انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، انڈیا کا پانی روکنے کا خواب ہم پورا نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: وزیراعظم

یومِ تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی