
حکومت پنجاب کے زیر انتظام ایمرجنسی سروسز کے ادارے ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 کے بجائے 50 سال کردی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروسز میں کام کرنے والے 50 سالہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن دینے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ محکمہ خزانہ کو آگاہ کریں کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ دی جائے گی، اگر ایک شخص نے اپنی عمر کا بڑا حصہ محکمے کو دیا تو اس کو پنشن دینا بنتی ہے۔حکومتی رکن امجد علی نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 50 سال کر دی گئی ہے۔پارلیمانی سیکریٹری داخلہ ضیاء اللّٰہ شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ضرور ملے گی، پنجاب ایمرجنسی ایکٹ کے تحت فیلڈ اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کی گئی۔