وزیر اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدرسے ملاقات


وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے۔ لاچین میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے یوم آزادی پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔وزیر اعظم نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کو سراہا۔ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابیوں پر آذر بائیجان میں جشن منایا گیا تھا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی،ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماوں نے سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹیجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آذربائیجان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا اور طے پایاکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بہت جلد کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھاکہ لاچین میں اجلاس کا انعقاد آذربائیجان کی استقامت اور بحالی کے سفر کا عکاس ہے، یہ دونوں ممالک کےلیے گہری علامتی اور جذباتی اہمیت رکھتا ہے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام،خوشحالی کےلیے مربوط کوششوں اور بین الاقوامی امور پر اصولی مؤقف کے فروغ کےلیے بھی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کا دو طرفہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے، دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ مقاصد آگے بڑھانے کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خیال رہے کہ برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور آذربائیجان نے بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھاکہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہم نے چار رفال طیارے مار گرائے، جنگ بندی کی درخواست بھی انڈیا نے کی: شہباز شریف

پانی ہماری لائف لائن ہے، انڈیا اسے روکنا چاہتا ہے جو نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، پنشنرز ٹیکسز سے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مودی کے نفرت انگیز بیان پر دفتر خارجہ کا سخت رد عمل

غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین

انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، انڈیا کا پانی روکنے کا خواب ہم پورا نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: وزیراعظم

یومِ تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی