خیبر پختونخوا سینٹرآف ایکسیلینس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کے لیے سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد


خیبر پختونخوا سینٹر آف ایکسیلینس نے یونیورسٹی آف سوات کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا، جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی شدید مذمت کرنا تھا۔ اس موقع پر طلباء، اساتذہ، محققین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مکالمے کو فروغ دیں، انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کریں اور معاشرے میں ہم آہنگی و اتحاد پیدا کریں۔سیمینار کا اختتام ایک پرامن واک کے ساتھ ہوا، جس کے ذریعے اے پی ایس خضدار بس حملے کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی اور اس کے سرپرستوں کی شدید مذمت کی اور “فتنتہ الخوارج” اور “فتنۂ ہندوستان” کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے قیامِ امن کے عزم کا اعادہ کیا اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، کیونکہ قومی اتحاد اور ہم آہنگی ایک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ہم نے چار رفال طیارے مار گرائے، جنگ بندی کی درخواست بھی انڈیا نے کی: شہباز شریف

پانی ہماری لائف لائن ہے، انڈیا اسے روکنا چاہتا ہے جو نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، پنشنرز ٹیکسز سے پریشان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ڈاکٹرعبدالقدیرکو زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اورملک سے پیار تھا، ڈاکٹردینا خان

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم

’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

مودی کے نفرت انگیز بیان پر دفتر خارجہ کا سخت رد عمل

غزہ پر حملے حد سے تجاوز کر گئے، امداد تقسیم کرنے کے نئے اسرائیلی اور امریکی ماڈل کی حمایت نہیں کر سکتے: یورپی یونین

انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، انڈیا کا پانی روکنے کا خواب ہم پورا نہیں ہونے دیں گے: شہباز شریف

عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: وزیراعظم

یومِ تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل ہو گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی