ججز ٹرانسفر کیس ، 16 جون کو سماعت مکمل ہوئی تو مشاورت کے بعد مختصر فیصلہ دے دینگے ، سپریم کورٹ


سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، تبادلے پر جج سے رضامندی بھی لی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی ، ججز کے وکیل صلاح الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی جج کی ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی مثال نہیں ملتی،آرٹیکل 200 کے تحت صرف عبوری ٹرانسفر ہو سکتی ہے۔ وکیل صلاح الدین نے کہا کہ جج کے تبادلے سے اس ہائیکورٹ کی سیٹ خالی نہیں ہو سکتی، جج کے مستقل ٹرانسفر سے آرٹیکل 175 اے غیرموثر ہو جائیگا۔ مستقل تقرری صرف جوڈیشل کمیشن کر سکتا ہے۔  جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، نئی تقرری اور تبادلہ کے معنی الگ الگ ہیں ، وکیل نے کہا کہ جج ٹرانسفر کیلئے با معنی مشاورت ہونی چاہیے، با معنی مشاورت کے بغیر تبادلہ کا سارا عمل محض دکھاوا ہے۔جسٹس مظہر نے کہا کہ عدالت کے سامنے آئینی و قانونی نقطہ کی تشریح کا معاملہ ہے، ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، تبادلے پر جج سے رضامندی بھی لی جاتی ہے۔ جسٹس مظہر نے کہا کہ یہ فرسٹ ایمپریشن کا کیس ہے ہمیں مستقبل کیلئے اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ پہلے راؤنڈ میں بھی یہ باتیں کی کہ جوڈیشل کمیشن نے کنسیڈر نہیں کیا۔جسٹس مظہر نے کہا کہ اگر 16 جون کو کیس پر سماعت مکمل ہوئی تو مشاورت کے بعد شارٹ آرڈر دے دیں گے، وکیل نے کہا کہ کل تک سماعت کر دیں، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کل بینچ میں موجود کچھ ججز دستیاب نہیں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

’جھوٹ سے سچ نہیں چھپایا جا سکتا‘، پاکستان کا انڈین قیادت کے بیانات پر سخت ردعمل

کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم گرفتار

پاکستان میں عیدالاضحٰی کی چار تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی کے باعث غیرضروری منصوبے بند کیے، احسن اقبال

عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی