کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم گرفتار


کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 6 میں نوجوان شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔تشدد کا واقعہ اتوار یکم جون کی شام اتحاد کمرشل ایریا میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روکتے ہیں، اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو مسلسل رحم کی اپیل کرتی نظر آتی ہیں۔پولیس کا ردعملڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اردو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث دیگر افراد کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ سندھ کا نوٹساس سے قبل سندھ کے وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، واقعے کی مکمل چھان بین کر کے تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے، کسی بھی بااثر فرد کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔پس منظر اور عوامی ردعملپولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند افراد نے ایک نوجوان کی موٹر سائیکل کو روکا، اس سے تلخ کلامی ہوئی اور بعدازاں اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے فوری بعد وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور پولیس سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واضح کیا ہے کہ پولیس مکمل غیر جانبداری سے تفتیش کرے گی، اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کا سخت قانونی کارروائی کا مطالبہسوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر شہریوں کی بڑی تعداد نے واقعے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ محض گرفتاریاں کافی نہیں بلکہ ایسے واقعات میں ملوث بااثر افراد کو مثالی سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی شخص خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا قومی اسمبلی کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا

انڈیا کے اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بلاول نے بھارت کے خلاف پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے پیش کر دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

ثنا یوسف: اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو اتنی جلدی گرفتار کیسے کیا؟

بلوچستان میں مبینہ شدت پسندوں کی لاشوں اور تدفین کا تنازع: ’لواحقین آئیں، مانیں وہ دہشت گرد تھا، ہمیں لاشوں سے کیا لینا دینا ہے‘

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے: بلاول بھٹو

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے،: بلاول بھٹو

این ایچ اے کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں رواں برس پانچویں مرتبہ اضافہ

حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کیا ، بلاول بھٹو

میری بیٹی کے قتل کا تعلق کسی دشمنی یا تنازعے سے نہیں ہے: والد مقتول ٹک ٹاکر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی