گجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ راہزنی کی واردات


گجرانوالہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔لدھے والا وڑائچ پولیس کے سب انسپکٹر حسن ورک نے اردو نیوز کو بتایا کہ حسن علی کی والدہ لدھے والا وڑائچ میں گلی میں جا رہی تھیں کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ان کے مطابق پرس میں دو لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔سب انسپکٹر کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے کے معاملے پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا اور ایس سٹی سے رپورٹ طلب کی۔انہوں نے کہا کہ ایس پی سٹی ڈویژن کی زیر نگرانی نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو ملزم کی تلاش کر رہی ہیں۔سب انسپکٹر حسن ورک نے کہا کہ واردات کے مقام کی جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ نامعلوم ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا

حسن علی کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ

فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا ماڈرن کرکٹ سے متعلق حیران کن رد عمل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست: ’آج بھی 200 سے زیادہ رنز انھیں کوئی بتائے پی ایس ایل ختم ہو گیا‘

بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 سے کیوں ڈراپ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

نور زمان نے برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 سے ڈراپ

میچ فکسنگ پر بھارتی فرنچائز مالک کو قید و معطلی کی سزا

ایشین چیمپیئن شپ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان فائنل میں

گجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ راہزنی کی واردات

پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں: ’ہمیشہ کی طرح اب بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست، حسن علی کی پانچ وکٹیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی