ایشین چیمپیئن شپ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان فائنل میں


جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی 76.07 کی تھرو کرکے فائنل میں کوالیفائی کر لیا،بھارتی کھلاڑی یشمیر سنگھ نے 76.67 میٹر کی تھروکی، فائنل اکتیس مئی کو ہو گا ۔ارشد ندیم نے مقابلے سے قبل قوم سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال کے اولمپکس کے بعد یہ ان کا پہلا ٹورنامنٹ تھا، انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کا فائنل 31 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر ہو گا، انہوں نے دعا کی درخواست کی کہ وہ میڈل حاصل کر سکیں اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ارشد ندیم نے ایک نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا اور پیرس میں مردوں کے جیولن فائنل میں 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا

حسن علی کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ

فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا ماڈرن کرکٹ سے متعلق حیران کن رد عمل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی دوسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست: ’آج بھی 200 سے زیادہ رنز انھیں کوئی بتائے پی ایس ایل ختم ہو گیا‘

بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 سے کیوں ڈراپ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

نور زمان نے برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 سے ڈراپ

میچ فکسنگ پر بھارتی فرنچائز مالک کو قید و معطلی کی سزا

ایشین چیمپیئن شپ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان فائنل میں

گجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ راہزنی کی واردات

پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں: ’ہمیشہ کی طرح اب بھی آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست، حسن علی کی پانچ وکٹیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی