یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا


شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟یہ دو اداکارائیں نہ صرف اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ کسی ایونٹ میں ساتھ نظر آئیں یا یشما کی بلی ’جوجو‘ کے انتقال پر ہانیہ کا دل جیت لینے والا قدم، جب اس نے اپنی پالتو بلی ’ایشوریا‘ دوست کو دے دی۔تاہم حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں۔ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں: ’’ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے!‘‘ اس کے بعد وہ ’مائن‘ کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔مداحوں نے اس منظر کو کسی فلمی سین کی طرح سراہا، مگر سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نے اس ’’دوستی سے کچھ آگے‘‘ قدم پر تنقید بھی کی۔ کچھ صارفین نے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خاص طور پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔لیکن شاید اصل دھماکا تو اس کے بعد ہوا، جب سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کرنے لگا جس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کر ڈالی۔ اسکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں: ’’مجھ سے شادی کرلو!‘‘ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں کچھ یوں دیا: ’’لائن میں لگ!‘‘ گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے، اور فی الحال وہ سنگل لائف کا خوب مزہ لے رہی ہیں۔یہ نیا موڑ شائقین کے لیے باعثِ حیرت بھی ہے اور تفریح کا ذریعہ بھی۔ ایک طرف جہاں کچھ لوگ اسے معصوم دوستی کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔وہیں دیگر افراد کےلیے یہ اقدار اور حدود کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا: ’’بھئی، ان سب کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے!‘‘ تو کسی اور نے یشما کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا: ’’یشما جی میں کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

طلاق کے بعد کس چیز سے خوفزدہ ہوگئی ہیں؟ شرمین علی کے نجی زندگی سے متعلق دردناک انکشافات

عورت ہو کر عورت کی عزت کرنا نہیں جانتیں۔۔ آنٹیوں کا ہانیہ عامر سے ناروا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے حد یاد دلا دی

ہاتھ پکڑنا تو معمولی سی بات ہے۔۔ بریانی ڈرامے میں نازیبا مناظر ! رمشا خان نے حمایت کرتے ہوئے کیا انوکھی منطق پیش کر دی؟

رمشا خان کا ’بریانی‘ میں مڈل کلاس لڑکی کا کردار: ’ہیروئن اگر بغیر آستین کے کپڑے پہن لے تو عوام اِس کو تسلیم نہیں کرتے‘

’گاؤں سے بالی وڈ‘، میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار کا نئے اداکاروں کو مشورہ

فلسطینی نژاد اردنی گلوکارہ زین کا نیا البم جو عرب پاپ میوزک میں ’نئی روح پھونکے گا‘

’بوٹس‘: امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی خفیہ تاریخ

ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور۔۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ کیا افسوس ناک حادثہ پیش آیا؟

ثروت سے دوستی کے بعد 3 بچوں کی ماں سے شادی کی اور۔۔ معروف سرجن فہد مرزا کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

دپیکا پاڈوکون کس بات پر ناراض ہو کر دو بڑی فلموں سے الگ ہو گئیں؟

ان کے ساتھ رہی، وہ میرا بہت خیال رکھتی تھیں۔۔ امرتا سنگھ کا اسلامی نام کیا ہے؟ سوہا علی خان سابقہ بھابھی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی