میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت


ہر کسی کو اپنی زندگی کے سفر پر فخر کرنے کا حق حاصل ہے، اور اس معاملے میں کنگنا رناوت بھی کسی سے مختلف نہیں۔ لیکن وہ اپنے خیالات کا اظہار جتنے دوٹوک انداز میں کرتی ہیں، وہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق حال ہی میں نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی شہرت سے لے کر سیاست کے سفر تک کی جدوجہد کو بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان سے بھی زیادہ کٹھن قرار دیا۔بظاہر یہ ایک ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن کنگنا نے اپنی بات کو دیہی اور شہری پس منظر کے فرق سے جوڑتے ہوئے یہاں تک کہا کہ کانونٹ سکول کی تعلیم بھی ایک بڑا فیکٹر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرا تعلق ایک ایسے گاؤں سے ہے جس کا کسی نے نام بھی نہیں سنا ہو گا، بھملا۔ آپ شاہ رخ خان کی بات کرتے ہیں، ان کا تعلق دہلی سے ہے، وہ کانونٹ سے پڑھے ہیں۔ مرکزی دھارے میں آ کر اتنی کامیابی حاصل کرنے والی شاید میں پہلی ہوں جو ایک گاؤں سے آئی ہو۔‘کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’شاید بہت سے لوگ میرے تجزیے سے اختلاف کریں، لیکن میں سچائی کے معاملے پر نہ صرف دوسروں بلکہ خود سے بھی ایماندار رہتی ہوں، اور مجھے اس پر یقین ہے۔‘تاہم سوشل میڈیا پر کنگنا کی یہ باتیں عوام کو کچھ خاص پسند نہ آئیں۔ ان کے بیانات نے نہ صرف ناقدین بلکہ ان کے مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت کی یہ باتیں عوام کو کچھ خاص پسند نہ آئیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’شاہ رخ خان کا نام لینا ہی ظاہر کرتا ہے کہ وہ انہیں کمتر دکھانا چاہتی ہیں تاکہ خود کو بڑا ثابت کر سکیں۔ بہتر ہے کہ کنگنا کا دفاع نہ کیا جائے۔‘ایک اور کمنٹ تھا کہ ’ان کے والدین نے انہیں چندی گڑھ کے ڈی اے وی سکول میں سائنس پڑھنے بھیجا تھا، یہ بات پرانے اخبارات میں چھپی ہوئی ہے جب وہ سچ بولا کرتی تھیں۔‘ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک ایسی اداکارہ کو خود کو شرمندہ کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے ناظرین خود بول سکتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

طلاق کے بعد کس چیز سے خوفزدہ ہوگئی ہیں؟ شرمین علی کے نجی زندگی سے متعلق دردناک انکشافات

عورت ہو کر عورت کی عزت کرنا نہیں جانتیں۔۔ آنٹیوں کا ہانیہ عامر سے ناروا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے حد یاد دلا دی

ہاتھ پکڑنا تو معمولی سی بات ہے۔۔ بریانی ڈرامے میں نازیبا مناظر ! رمشا خان نے حمایت کرتے ہوئے کیا انوکھی منطق پیش کر دی؟

رمشا خان کا ’بریانی‘ میں مڈل کلاس لڑکی کا کردار: ’ہیروئن اگر بغیر آستین کے کپڑے پہن لے تو عوام اِس کو تسلیم نہیں کرتے‘

’گاؤں سے بالی وڈ‘، میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار کا نئے اداکاروں کو مشورہ

فلسطینی نژاد اردنی گلوکارہ زین کا نیا البم جو عرب پاپ میوزک میں ’نئی روح پھونکے گا‘

’بوٹس‘: امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی خفیہ تاریخ

ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور۔۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ کیا افسوس ناک حادثہ پیش آیا؟

ثروت سے دوستی کے بعد 3 بچوں کی ماں سے شادی کی اور۔۔ معروف سرجن فہد مرزا کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

دپیکا پاڈوکون کس بات پر ناراض ہو کر دو بڑی فلموں سے الگ ہو گئیں؟

ان کے ساتھ رہی، وہ میرا بہت خیال رکھتی تھیں۔۔ امرتا سنگھ کا اسلامی نام کیا ہے؟ سوہا علی خان سابقہ بھابھی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی