فلسطینی نژاد اردنی گلوکارہ زین کا نیا البم جو عرب پاپ میوزک میں ’نئی روح پھونکے گا‘


عمان کی سرزمین سے ابھرتی ہوئی فلسطینی نژاد گلوکارہ زین اپنی نئی البم ’عودہ‘ کی لانچ کے لیے تیار ہیں جو 16 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔عرب نیوز کے مطابق اس البم میں اداکارہ کُل 13 گانے ریلیز کر رہی ہیں۔زین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر البم کی ٹریک لسٹ کے ساتھ سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ہونے والے اپنے دلکش شو کی کچھ یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان تصویروں میں زین کے فن اور ثقافت کے ملاپ کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔سعودی میوزک ریکارڈنگ لیبل ’ایم ڈی ایل بیسٹ‘ کے مطابق زین کے گانے آئندہ برس کے ’انٹرنیشنل گریمی ایوارڈز‘ میں چار مختلف کیٹیگریز میں پیش کیے گئے ہیں۔ ان کے دو گانے ’اصلی انا‘ اور ’حلوہ‘ بیسٹ میوزک پرفارمر اور بیسٹ میوزک ویڈیو کیٹیگری کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔زین کا نیا گانا ’حلوہ‘ رواں برس جولائی میں ریلیز ہوا تھا، اس کی فوٹو تھیم فوٹوگرافر زید علوزی نے تیار کی جس میں تین خواتین کو ایک دوسرے کے بالوں کی چٹیا سے جُڑا دکھایا گیا ہے۔زین کہتی ہیں کہ ’یہ میری، میری ماں اور میری نانی کی کہانی ہے، ایک ہی چٹیا جو محبت، طاقت اور وراثت کی علامت ہے۔ یہ وہ رشتہ ہے جو الفاظ سے نہیں بلکہ احساسات سے چلتا ہے۔‘    View this post on Instagram           A post shared by zeyne | زين (@zeyne)اس سے قبل سنہ 2024 میں ریلیز ہونے والے ان کے گانے ’اصلی انا‘ نے عربی موسیقی کی روایتی دھنوں کو مستقبل کے انداز میں پیش کر کے انہیں عالمی شہرت دلائی۔ ’اصلی انا‘ مزاحمت اور شناخت کی آواز تھا جبکہ ’حلوہ‘ نرمی، محبت اور نسوانی وارثت کا گیت ہے۔زین کا اصل نام زین سجدی ہے اور وہ سنہ 1997 میں اردن کے دارالحکومت عمان میں پیدا ہوئیں جبکہ موسیقی انہیں وراثت میں ملی ہے۔ان کے والد ایک ریکارڈ کلیکٹر تھے اور ان کی والدہ دبکہ (عربی لوک رقص) کی سربراہ تھیں جبکہ ان کی بہن پیانو بجانے میں تربیت یافتہ تھیں۔ زین نے پانچ برس کی عمر میں سٹیج پر گانا شروع کیا اور نوعمری سے شاعری لکھنے کا آغاز کیا۔سنہ 2021 میں ریلیز ہونے والے ان کے پہلے گانے ’منی انا‘ کے بعد زین نے عرب پاپ میں ایک نئی راہ متعین کی۔ ان کی موسیقی میں مشرقی دھنیں اور جدید سازوں کی آمیزش ایک ایسا امتزاج پیدا کرتی ہے جو سرحدوں سے آزاد محسوس ہوتا ہے۔رواں برس زین نے ’دی گولڈن ہاؤر رن‘ کے نام سے ٹور بھی کیا ہے جس میں انہوں نے کئی کنسرٹس کیے۔ قطر اور بحرین میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیرن کے ’میٹھمیٹکس ٹور‘ میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔زین مشرقِ وسطیٰ کی پہلی خاتون گلوکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے عالمی شہرت یافتہ پلیٹ فارم ’کلرز‘ پر پرفارم کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

طلاق کے بعد کس چیز سے خوفزدہ ہوگئی ہیں؟ شرمین علی کے نجی زندگی سے متعلق دردناک انکشافات

عورت ہو کر عورت کی عزت کرنا نہیں جانتیں۔۔ آنٹیوں کا ہانیہ عامر سے ناروا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے حد یاد دلا دی

ہاتھ پکڑنا تو معمولی سی بات ہے۔۔ بریانی ڈرامے میں نازیبا مناظر ! رمشا خان نے حمایت کرتے ہوئے کیا انوکھی منطق پیش کر دی؟

رمشا خان کا ’بریانی‘ میں مڈل کلاس لڑکی کا کردار: ’ہیروئن اگر بغیر آستین کے کپڑے پہن لے تو عوام اِس کو تسلیم نہیں کرتے‘

’گاؤں سے بالی وڈ‘، میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار کا نئے اداکاروں کو مشورہ

فلسطینی نژاد اردنی گلوکارہ زین کا نیا البم جو عرب پاپ میوزک میں ’نئی روح پھونکے گا‘

’بوٹس‘: امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی خفیہ تاریخ

ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور۔۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ کیا افسوس ناک حادثہ پیش آیا؟

ثروت سے دوستی کے بعد 3 بچوں کی ماں سے شادی کی اور۔۔ معروف سرجن فہد مرزا کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

دپیکا پاڈوکون کس بات پر ناراض ہو کر دو بڑی فلموں سے الگ ہو گئیں؟

ان کے ساتھ رہی، وہ میرا بہت خیال رکھتی تھیں۔۔ امرتا سنگھ کا اسلامی نام کیا ہے؟ سوہا علی خان سابقہ بھابھی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی