دپیکا پاڈوکون کس بات پر ناراض ہو کر دو بڑی فلموں سے الگ ہو گئیں؟


بالی وڈ کی سپرسٹار، اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں کام کے ماحول اور خواتین کے ساتھ سلوک روا رکھے جانے والے رویے پر کُھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرد اداکار برسوں سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں کام کر رہے ہیں لیکن جب ایک خاتون اداکارہ یہی مطالبہ کرتی ہے تو اسے متنازع بنا دیا جاتا ہے۔اداکارہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی ’سپرٹ‘ اور ’کالکی 2898 اے ڈی‘ سے علیحدہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، یہ فلمیں مستقبل قریب میں ریلیز ہوں گی۔اس علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ دپیکا پاڈوکون نے پروڈیوسرز سے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو انہیں منظور نہیں تھا۔بروٹ انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں دپیکا پاڈوکون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطالبہ کسی بھی طرح سے غیرمنصفانہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں سمجھتی کہ میرا آٹھ گھنٹے کی شفٹ کا مطالبہ کوئی غیر معمولی بات ہے۔ صرف وہی لوگ اس کو سمجھ سکتے ہیں جو اس نظام میں کام کر چکے ہوں۔ جب مجھ جیسی ایک بڑی اداکارہ کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے، تو آپ خود سوچیں کہ عملے کیسا برتاؤ ہو گا۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس مطالبے کی وجہ سے انہیں ’ڈیفیکلٹ سٹار‘ سمجھا جائے گا تو دپیکا نے مرد اداکاروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’میں پہلی اداکارہ نہیں ہوں جس نے یہ مطالبہ کیا ہو، کئی مرد اداکار برسوں سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں کام کر رہے ہیں، مگر کبھی ان سے متعلق خبر نہیں بنی۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایسا خاتون ہونے کی وجہ سے ہے تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں نہیں جانتی کہ یہ صنفی مسئلہ ہے یا نہیں، لیکن اتنا ضرور کہوں گی کہ میں اچھے ورک سپیس، کام اور زندگی کے توازن کی حمایت کرتی ہوں۔ اگر کسی کو یہ شرائط قبول نہیں، تو ہم ایک ساتھ کام کرنے کے پابند بھی نہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر میرے عورت ہونے کی وجہ سے یہ بات زِیادہ مطالبہ لگتی ہے، تو ٹھیک ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ انڈسٹری کے بڑے مرد اداکار کئی برسوں سے پیر سے جمعہ، روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرتے ہیں اور ہفتے کے آخر میں آرام کرتے ہیں۔‘اسی دوران دپیکا پاڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ کا اعلان بھی کیا۔ فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں اور اس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن شامل ہیں۔اس کے علاوہ دپیکا پاڈوکون ساؤتھ انڈین سُپرسٹار الو ارجن کے ساتھ فلم ساز ایٹلی کی نئی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وہ اداکارائیں جنہوں نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد بالی وڈ میں قدم رکھا

طلاق کے بعد کس چیز سے خوفزدہ ہوگئی ہیں؟ شرمین علی کے نجی زندگی سے متعلق دردناک انکشافات

عورت ہو کر عورت کی عزت کرنا نہیں جانتیں۔۔ آنٹیوں کا ہانیہ عامر سے ناروا سلوک ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے حد یاد دلا دی

ہاتھ پکڑنا تو معمولی سی بات ہے۔۔ بریانی ڈرامے میں نازیبا مناظر ! رمشا خان نے حمایت کرتے ہوئے کیا انوکھی منطق پیش کر دی؟

رمشا خان کا ’بریانی‘ میں مڈل کلاس لڑکی کا کردار: ’ہیروئن اگر بغیر آستین کے کپڑے پہن لے تو عوام اِس کو تسلیم نہیں کرتے‘

’گاؤں سے بالی وڈ‘، میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

میری زندگی کا سفر شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا: کنگنا رناوت

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار

’کبھی کسی پروڈیوسر سے تین فلموں کا معاہدہ نہ کریں‘، اکشے کمار کا نئے اداکاروں کو مشورہ

فلسطینی نژاد اردنی گلوکارہ زین کا نیا البم جو عرب پاپ میوزک میں ’نئی روح پھونکے گا‘

’بوٹس‘: امریکی فوج میں ہم جنس پرستوں کی خفیہ تاریخ

ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور۔۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ کیا افسوس ناک حادثہ پیش آیا؟

ثروت سے دوستی کے بعد 3 بچوں کی ماں سے شادی کی اور۔۔ معروف سرجن فہد مرزا کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

دپیکا پاڈوکون کس بات پر ناراض ہو کر دو بڑی فلموں سے الگ ہو گئیں؟

ان کے ساتھ رہی، وہ میرا بہت خیال رکھتی تھیں۔۔ امرتا سنگھ کا اسلامی نام کیا ہے؟ سوہا علی خان سابقہ بھابھی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی