بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔ اس موقع پر، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان بلوچستان کے لوگوں کے گلے شکوے مل بیٹھ کر دور کیے جا سکتے ہیں لیکن دہشتگردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی وخوشحالی اور بدامنی اکھٹے نہیں چل سکتے، آئندہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) میں 25فیصد حصہ بلوچستان کے لیے رکھا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ 6، 7اور 10مئی کو بھارت نے پاکستان پر جو حملہ کیا تھا اس کے جواب میں افواج پاکستان نے بہادری اور دلیری کے ساتھ دشمن کو وہ شکست دی جس کو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کابینہ کا اجلاس، عوام کو ریلیف کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی بڑی کاروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

مالک مکان کے مبینہ تشدد سے کمسن ملازمہ جاں بحق

عید کی خصوصی ٹرین کوئٹہ سے پشاورکیلئے روانہ

عید خصوصی ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے مسافروں کو لیکر روانہ ہو گئی

لائیو: عید الاضحیٰ کے تین روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

لائیو: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری

’سرنڈر کریں ورنہ جیل توڑنے کے چارجز لگیں گے‘: ملیر جیل کے فرار 78 قیدی گرفتار، 138 کی تلاش جاری

پاکستان واحد ملک نہیں جس نے انڈیا پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام لگایا: بلاول بھٹو

بھارتی یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کی او آئی سی کو بریفنگ

بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا: چیئرمین جوائنٹ چیفس

کراچی: ’زلزلے کے دوران‘ ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شہر میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن

138 قیدی فرارہیں، رضاکارانہ سرنڈر پر نرمی دی جائے گی: آئی جی سندھ

ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

اسلام آباد پولیس کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ: ’موبائل لوکیشن ٹریس کر کے فیصل آباد میں ملزم تک پہنچے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی