
کراچی کی مقامی سنار مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر چونکادینے والی چھلانگ لگائی ہے۔ تازہ ترین اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے کا ہو چکا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
صرف پاکستان ہی نہیں، بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا تیزی سے مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 59 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نیا ریٹ 3 ہزار 347 ڈالر ہو گیا ہے۔