قومی فٹبال ٹیم کا میانمار سے سامنا منگل کو ہو گا، ’ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے‘


پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن نے میانمار کے ساتھ ہونے والے میچ سے قبل ٹیم کے جذبے اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے میں میانمار فٹبال ایسوسی ایشن کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل میچ ہو گا مگر کھلاڑیوں نے پچھلے چند دنوں میں بہت محنت کی ہے۔ پاکستان کے لیے ہر میچ اہم ہے۔‘گزشتہ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے شام کے خلاف میچ کی تیاری کی تھی۔ ہم 2-0 سے ہار گئے لیکن ہماری کارکردگی اچھی تھی۔میانمار کے خلاف میچ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا کہ ’میانمار نے اپنا پچھلا میچ جیتا ہے، وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں اور یقیناً فیورٹ ہوں گے لیکن ہم ہر میچ کی طرح اس میں بھی لڑیں گے اور وہ نتیجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم چاہتے ہیں۔‘پاکستان کل (منگل کو) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ای کے دوسرے میچ میں میانمار کا سامنا کرے گا۔میچ تھوونہ سٹیڈیم رنگون میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہو گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم

محمد رضوان کے ستارے گرش میں، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا ناممکن ۔۔۔

متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ میں رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی