پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ میں رجسٹریشن کروا لی


5 پاکستانی کرکٹرز نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروالی۔ شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ڈبلیو بی بی ایل 11 میں ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیمر جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن، ٹِم ساؤتھی انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون، بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے، جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فہرست کا حصہ ہیں۔مجموعی طور پر ڈرافٹ کے لیے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جب کہ بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگی۔منیجر بی بی ایل الیسٹرڈوبسن کا کہنا ہے کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم

محمد رضوان کے ستارے گرش میں، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا ناممکن ۔۔۔

متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ میں رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی