محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم


بنگلا دیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے باعث محمد رضوان کا ستارہ گردش میں دکھائی دیتا ہےاور قسمت اب روحیل نذیر پر مہربان ہے۔ سلیکٹرز باصلاحیت روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں روحیل نذیر کو موقع ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ اگلے6 ماہ بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان ٹیم کی جانب سے ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔نومبر میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز کے موقع پر ان کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔قومی ٹیم سے متعلق اہم فیصلے کیے جارہے ہیں لیکن سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سرفراز احمد اور سکندر بخت کے بارے میں ابھی پی سی بی نے باضابطہ کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کی ذمے داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔پی سی بی کی ویب سائٹ کے مطابق اسد شفیق ، اظہر علی اور حسن چیمہ ابھی تک سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کو سلیکٹرز کی کارکردگی کو دیکھنے اور بعض نظر انداز کھلاڑیوں کے بارے میں سلیکٹرز کی توجہ دلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔دونوں نے اسلام آباد اور لاہور کی ان میٹنگز میں شرکت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے ساتھ مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا اہم فیصلوں میں پیش پیش دکھائی دے رہے ہیں، لاہور میں گز شتہ ہفتے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں روحیل نذیر کو موقع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور عامر جمال ان فٹ ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔البتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں۔انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کیلئے آئی اسپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے۔فلڈ لائٹس میں انہیں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے لہٰذا ان کی فٹنس پر بھی کام کیا جائے گا، علی رضا کو پاکستان شاہینز کی جانب سے مواقع دے کر گروم کیا جائے گا۔پی سی بی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سرفراز احمداور سکندر بخت کی تقرری کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے، مائیک ہیسن اب نیوزی لینڈ واپس جاچکے ہیں۔وہ 7 جولائی کو کراچی واپس آئیں گے، 10 جولائی سے کراچی میں بنگلا دیش کی سیریز کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم

محمد رضوان کے ستارے گرش میں، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا ناممکن ۔۔۔

متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ میں رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی