پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل


پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ آگیا۔ قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹرز کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا ہے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بننے والی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ان سے پہلے پاکستان کے سات مرد کھلاڑی ہال آف فیم میں شامل ہو چکے ہیں۔لیکن خواتین کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کھلاڑی کو یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اعزاز ملا ہو۔ثنا میر نے بطور کپتان پاکستان ویمنز ٹیم کو کئی یادگار کامیابیاں دلائیں۔وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں پاکستان کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ان کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم نے دو ایشین گیمز گولڈ میڈل بھی جیتے۔کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے اس اعزاز کو پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔جس سے نئی نسل کی خواتین کھلاڑیوں کو نہ صرف حوصلہ ملے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم

محمد رضوان کے ستارے گرش میں، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا ناممکن ۔۔۔

متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ میں رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی