’مان بھی جاؤ‘، فینز بابو بھیا کی ’ہیراپھیری3‘ میں واپسی کے لیے سرگرم


مشہور بالی وڈ فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ سے اچانک ’بابو راؤ‘ کے نکل جانے سے جہاں فینز کے ساتھ ساتھ اکشے کمار بھی پریشان ہیں وہیں ان کو واپس لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایکس سمیت دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاریش راول سے درخواستیں ہو رہی ہیں کہ وہ فلم میں دوبارہ شامل ہو جائیں۔ایک صارف اشیش سنگھ نے لکھا کہ ’سر براہ مہربانی ایک بار پھر سوچ لیں اور پھر سے پراجیٹ کا حصہ بن جائیں، آپ اس فلم کے ہیرو ہیں۔‘اس پر پاریش راول نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں، ہیرا پھیری میں تین ہیروز ہیں۔‘ ساتھ میں انہوں نے دل اور شکریہ کے ایموجیز بھی لگائے۔اس کے جوب میں اخلیش کمار نے لکھا کہ ’پلیز فلم کو جوائن کر لیں کیونکہ آپ کے بغیر وہ نہیں بن پائے گی۔‘اسی طرح مسٹر ورما نے انہیں یاد دلایا کہ ’وہ تین ہیروز بھی آپ کے برابر نہیں ہیں۔‘سورباؤ یادو نے ضد کرتے ہوئے کہا کہ ’سر مان بھی جاؤ نا، اور آڈینس کی خاطر ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ دو۔‘اکاش نے فیصلہ کن انداز میں لکھا کہ ’ہیرا پھیری اور وہ بھی آپ کے بغیر، مذاق ہے کیا؟‘پریم مہتا نے جہاں یہ پوچھا کہ ’ہیروئن کون ہے‘ وہیں یہ بھی کہہ دیا کہ اب گھر آ کے منائیں کیا۔‘ایک اور صارف کافی زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’مان جاؤ بابو بھیا۔‘ خیال رہے پچھلے مہینے پاریش راول نے اچانک فلم سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا جس پر اکشے کمار، جو فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، نے ان پر 25 کروڑ روپے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے ہک اچانک الگ سے انہیں بہت نقصان ہوا ہے اور اب تک ہونے والی تمام شوٹنگ بے کار ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پاریش راول نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پاریش راول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فلم کی تیاری سے متعلق اختلافات یا پیسوں کی وجہ سے الگ نہیں ہوا اور میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ میرا فلمساز کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ میں فلم کے ہدایت کار پریادرشن کے لیے عزت اور محبت  کے جذبات رکھتا ہوں۔‘اکشے کمار سنیل سیٹھی اور پاریش راول نے اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔ اس فلم کے پروڈیوسر بھی اکشے کمار ہیں اور انہوں نے یہ اختیارات پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا سے قانونی طور پر خریدے تھے۔ خیال رہے ہیرا پھیری فلم 2000 میں ریلیز ہوئی تھی اور بہت کامیاب رہی تھی اس کے بعد 2006 اس کا دوسرا حصہ سامنے آیا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی ہیرا پھیری 3 بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔جس پر فینز کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اب یہ معاملہ التوا میں پڑتا نظر آ رہا ہے اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر کیس چل پڑا تو فلم مزید تاخیر کا شکار ہو گی، جبکہ بعض شائقین نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاریش راول پھر سے ٹیم میں شامل ہوں کیونکہ ان کے بغیر فلم کا مزہ نہیں آئے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

بیٹے کا فون چیک نہیں کرتی لیکن نظر رکھتی ہوں۔۔ پہلاج کی تربیت سے متعلق قرۃ العین اقرار ککا شوہر کی تیسری بیوی کو انٹرویو

فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کودو ٹوک جواب

1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی